Type to search

آٹو موبائل

ایم جی ہیکٹر پلس ، 6 سیٹر کے ساتھ ، کب ہوگی لانچ

ایم جی ہیکٹر پلس

آٹو ڈسک،29ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم جی (مورس گیراج) نے ہیکٹر ایس یو وی کے ساتھ ہندوستانی  آٹوموبائل مارکیٹ میں دستک دی۔ کمپنی کی پہلی کار ہندوستان میں کافی مقبول رہی۔ اب کمپنی اس کار کا 6سیٹر ورژن لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ کمپنی آٹو ایکسپو میں 6 سیٹر ایم جی ہیکٹرپلس لانچ کرسکتی ہے۔ ہیکٹر کے 6 سیٹر ورژن کو ایم جی ہیکٹر پلس کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اس نام کے لیے پیٹنٹ فائل کیا ہے۔

ایم جی ہیکٹر ہندوستان میں ایم جی کی پہلی کار ہے۔ یہ انڈیا کی پہلی کنیکٹیڈ کار بھی ہے۔ ہندوستان میں اس کار کو کافی اچھا رسپانس ملا ہے۔ لہذا کمپنی کار مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کار کا بڑا ورژن لارہی ہے۔ مارکٹ میں اس نئی ایم جی ہیکٹر پلس ایس یو وی کی ٹکر ٹاٹا ہیریئر ، جیپ کمپاس، ہنڈائی کریٹا اور کیا سیلٹوس جیسی ایس یو وی سے ہے۔

Tags:

You Might also Like