Type to search

ٹی وی اور فلم

پی ایم مودی پر بن رہی فلم ’من بیراگی‘ کا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،17ستمبر(آئی اے این ایس) پی ایم نریندر مودی کے 69 ویں جنم دن پر سوشل میڈیا پر پی ایم مودی چھائے ہوئے ہیں۔ عوام کے ساتھ ۔ ساتھ مشہور شخصیات بھی پی ایم مودی کو انکے جنم دن پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پی ایم مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بے حد ہی شاندار گفٹ بھی دیا تھا۔

 

دراصل پربھاس نے پی ایم مودی پر بن رہی فلم ’من بیراگی’ کا فرسٹ پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پربھاس نے پی ایم مودی پر بن رہی فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ایک اسپیشل فلم ایک اسپیشل شخص کے لیے، اسپیشل فلم میکر کے طرف سے اسپیشل دن پر ، پربھاس نے آگے کہا، سنجے لیلا بھنسالی اور مہاویر جین کی اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

حالانکہ اب پی ایم مودی پر بن رہی فلم کو لیکر ایک بڑی خبر آرہی ہے، دراصل پی ایم مودی پر بن رہی فلم ’من بیراگی’ کے کو۔پروڈیوسر مہاویر جین نے ایک خلاصہ کیا ہے۔ مہاویر جین نے کہا ہے کہ پی ایم مودی من بیراگی فلم کو نہیں دیکھیں گے، حال ہی میں دیئے انٹرویو میں مہاویر جین نے کہا، مودی جی خود پر بنا یا لکھا کوئی بھی کنٹینٹ دیکھنا یا پڑھنا پسند نہیں کرتے، وہاس بات سے خوش ہے کہ فلم بنا رہے ہیں، لیکن وہ یہ فلم نہیں دیکھیں گے۔

Tags:

You Might also Like