Type to search

ٹی وی اور فلم

ہرمن بویجا برتھ ڈے اسپیشل: چند فلمیں کرنے کے بعد گمنامی میں

ہرمن بویجا

فلمی ڈسک،13 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم اٹس مائی لائف کے اداکار ہرمن بویجا آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ اس فلم میں جینیلیا ڈسوزا اہم رول میں تھی۔

بالی ووڈ کے ایسے اسٹارس رہے ہیں جنہوں نے اپنے شروعاتی کیریئر میں کافی سرخیاں بٹوری، لیکن وہ وقت کے ساتھ فلم انڈسٹری میں گمنام ستاروں کی فہرست میں شمار ہوگئے۔ ان ستاروں میں ہرمن بویجا کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف چار فلمیں کی۔

ہرمن بویجا کی پیدائش 13 نومبر 1980 کو چندی گڑھ میں ہوئی اور وہ ایک فلم پروڈیوسر اور کاروباری شخص ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو لو اسٹوری 2050 سے کی تھی۔

انکے والد ایک فلم ڈائریکٹر ہیری بویجا اور والدہ پروڈیوسر پممی بویجا ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے کشور نمت کپور ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ اور پھر کیلیفورنیا یونیورسٹی لاس اینجلس میں تعلیم لی۔

مشہور ہدایتکار کے بیٹے ہونے کے باوجود ہرمن بویجا کا کیریئر چل نہیں پایا۔ ہرمن نے سال 2008 میں فلم لو اسٹوری 2050 سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جس میں وہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ نظر آئے تھے۔

بویجا کی بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم سائنس فکشن رومانس لو اسٹوری 2050 فلم ہے۔ جسے انکی والدہ پممی بویجا نے پروڈیوس کیا اور والد ہیری بویجا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی۔ اس فلم میں انکے ساتھ لیڈ اداکارہ کے طور پر پرینکا چوپڑا نے کام کیا تھا۔

انہوں نے سال 2009 میں اسپورٹس فلم وکٹری میں نظر آئے۔ اور یہ فلم صرف 1.9 کروڑ ہی کما سکی، اور باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس فلم میں انکے ساتھ امریتا راؤ اور انوپم کھیر تھے۔

بویجا کی اگلی فلم سال 20099 میں آئی  رومانٹک کامیڈی فلم واٹس یور راشی؟ تھی جس میں پرینکا چوپڑا نے 12 مختلف کردار نبھائے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری اشوتوش گواریکر نے کی۔ اوراسے پروڈیوس رونی اسکروالا اور سنیتا اے گواریکر نے کیا۔

اور پھر 5 سال کے لمبے وقفے کے بعد سال 2014 میں  وہ فلم ڈشکھیوں میں نظر آئے۔ یہ ایک کرائم ایکشن فلم تھی جسے ڈائریکٹ سنجیت سنگھ تلوار اور پرڈیوس شلپا شیٹی اور انکے شوہر راج کندرا نے ایروس انٹرنیشنل کے ساتھ کیا۔ اس فلم میں ہرمن بویجا کے ساتھ عائشیہ کھنہ، آدتیہ پنچولی، سنی دیول اور پرشانت نارائن نے لیڈ رول ادا کیا تھا۔

ہرمن بویجا کی فلم اٹس مائی لائف ریلیز کی تاریخ کے لیے اس فلم کو 13 سال کا لمبا انتظار کرنا پڑا ہے۔ فلم سال 2007 میں پوری شوٹ ہوگئی تھی۔ 13 سال کا انتظار اتنا لمبا کہ فلم کی لیڈ کاسٹ کی زندگی بالکل بدل گئی ہے۔

یہ فلم سیدھے ٹی وی چینل زی سینما پر ریلیز ہوگی۔ فلم کو انیس بزمی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم تیلگو بومماریلو کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں ہرمن بویجا، جینیلیا اور نانا پاٹیکر، کے علاوہ کامیڈین کپل شرما بھی نظر آئیں گے۔