Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل میں جی آئی سی کی 5،512.5 کروڑ روپے اور ٹی پی جی کی 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

ریلائنس رٹیل

۔ جی آئی سی 5,512.5 کروڑ اور ٹی پی جی 1,837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی
۔ اب تک کل %7.28 ایکویٹی کیلئے آیا 32 ہزار کروڑ سے زیادہ کا انویسٹمنٹ
۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔منی ایکویٹی 4.285 لاکھ کروڑ آنکی گئی


نئی دہلی۔03، اکتوبر (پریس نوٹ): مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ پچھلے 4 دنوں میں ہی کمپنی میں 5 بڑے انویسٹرز آچکے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز (آر آر وی ایل) میں شکر وار دیر رات جی آئی سی نے %1.22 ایکویٹی کے لئے 5,512.5کروڑ روپے اور سنیچروار کو پی جی پی نے %0.41 ایکویٹی کیلئے 1,837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔ منی ایکویٹی کو 4.285 لاکھ کروڑ روپے آنکا گیا۔

ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 9 ستمبر کو سلور لیک سے شروع ہوا تھا ، اس کے بعد کے کے آر ، جنرل اٹلانٹک اور مباڈلہ جیسے گلوبل انویسٹرز فنڈ انویسٹمنٹ کرچکے ہیں۔ پچھلے بدھوار کو سلور لیک نے ریلائنس رٹیل میں اپنی حصہ داری بڑھائی تھی۔ جی آئی سی اور ٹی جی پی ڈیل کو ملا کر اب تک 25 دنوں میں 7 سرمایہ کاروں کے ذریعہ ریلائنس رٹیل میں %7.28 ایکویٹی کیلئے 32.19 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

سال کی شروعات میں ٹی پی جی نے جیو پلیٹ فارم میں 4,546.8 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ ٹی جی پی کا ریلائنس انڈسٹریز کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔

ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ سٹورز میں سالانہ قریب 63 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور سب سے تیز ترقی پانے والا رٹیل بزنس ہے ۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کے سب سے فائدہ مند رٹیل بزنس تمغہ بھی ہے۔ کمپنی خوردہ عالمی اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی صنعتوں، خوردہ ویاپاریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتی ہے،جس سے گراہکوں کو کفایتی قیمت پر خدمات فراہم کی جاسکیں اور لاکھوں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔

ریلائنس رٹیل نے اپنی نئی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے او ر غیر منظم ویاپاریوں کا ڈیجیٹلائزیشن شروع کیا ہے ۔ کمپنی کا نشانہ 2 کروڑ ویاپاریوں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے ۔ یہ نیٹ ورک ویاپاریوں کو بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ گراہکوں کو بہتر قیمت پر خدمات دینے میں مجاز بنائے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے سودوں پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے رٹیل سیکٹر کا ایکو سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے۔ جی آئی سی اور ٹی پی جی اس مشن میں معاون ہونگے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور بزنس میں سرمایہ کاری کرنے کے جی آئی سی کے شاندار ٹریک ریکارڈ کی بھی انہوں نے ستائش کی۔

ٹی پی جی سودے پر بولتے ہوئے ریلائنس رٹیل کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا’’ بھارتیہ رٹیل سیکٹر میں انقلاب اور لاکھوں ویاپاریوں کی مالی حالت میں سدھار لانے کے ہمارے سفر میں، ہمیں ٹی پی جی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ ٹی پی جی کا جامع تجربہ ریلائنس رٹیل مشن کیلئے بیش قیمت ثابت ہوگا۔

Tags:

You Might also Like