Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل میں جنرل اٹلانٹک کرے گا 3,675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

ریلائنس

ریلائنس رٹیل میں سلور لیک اور کے کے آر کے بعد یہ تیسری بڑی سرمایہ کاری ہے –
– جنرل اٹلانٹک نے اس سے پہلے جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کی تھی –
0.84% ایکویٹی کیلئے ہوگی سرمایہ کاری –
-ریلائنس رٹیل کی پی۔ منی ایکویٹی 4.285 لاکھ کروڑ آنکی گئی –


 نئی دلی۔30 ستمبر 2020(پریس نوٹ) گلوبل انویسٹمینٹ فرم جنرل اٹلانٹک 0.84% ایکویٹی کیلئے ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں 3,675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ ریلائنس رٹیل میں تیسری بڑی سرمایہ کاری ہے۔ چہارشنبہ کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اور ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ( ’’ آر آر وی ایل‘‘) نے اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔ منی ایکویٹی کو 4.285 لاکھ کروڑ روپے آنکا گیا۔

سال کی شروعات میں جنرل اٹلانٹک نے جیو پلیٹ فارمز میں 6,598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ جنرل اٹلانٹک کا ریلائنس انڈسٹریز کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔

ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک میں پھیلے 12ہزار سے زیادہ سٹورز میں سالانہ تقریباً 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی پانے والا رٹیل بزنس ہے۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کے سب سے فائدے مند رٹیل بزنس تمغہ بھی ہے۔ کمپنی رٹیل گلوبل اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی صنعتوں، خوردہ ویاپاریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتی ہے جس سے صارفین کو کفایتی قیمت پر خدمات فراہم کی جاسکے اور لاکھوں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔

ریلائنس رٹیل نے اپنی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور غیر منظم ویاپاریو ں کا ڈیجیٹلائزیشن شروع کیا ہے۔ کمپنی کا نشانہ 2 کروڑ ویاپاریوں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک ویاپاریوں کو بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ گراہکوں کو بہتر قیمت پر خدمات دینے میں مجاز بنائے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ جنرل اٹلانٹک کے ساتھ ہمارے رشتے اور مضبوط ہوئے ہیں۔ ہم ویاپاریو ں اور گراہکوں کو مضبوط بنانے اور آخر کار بھارتی رٹیل کی تصویر بدلنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ ریلائنس رٹیل کی طرح، جنرل اٹلانٹک بھی ترقی اورتوسیع کیلئے ڈیجیٹل صلاحیت میں یقین کرتی ہے۔ جنرل اٹلانٹک کی مہارت اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دو دہائیوں کے اس کے تجربہ کا فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کیونکہ ہم ملک میں رٹیل کی صورت بدلنے کیلئے نیا کامرس پلیٹ فارم تیار کررہے ہیں۔‘‘

ریلائنس رٹیل کی ڈائریکٹر محترمہ ایشا امبانی نے کہا ’’ایک اہم بھاگیدار کے طور پر جنرل اٹلانٹک کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔ سبھی بھارتی گراہکوں اور ویاپاریوں کے مفات میں ہم بھارتی رٹیل ایکو ۔ سسٹم کی ترقی جاری رکھیں گے۔ رٹیل سپیس میں جنرل اٹلانٹک کے پاس زبردست مہارت ہے اور اس سے ہمیں فائدہ کی امید ہے۔‘‘

جنرل اٹلانٹک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بل فورڈ نے کہا ’’جنرل اٹلانٹک ملک کے رٹیل سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے کی مکیش انبانی کے مشن کی حماتی کرتی ہے۔ جنرل اٹلانٹک ٹیکنالوجی کی طاقت میں ریلائنس انڈسٹریز کی دھارنا میں بھی گہرا یقین رکھتی ہے۔ ہمیں عالمی ڈیجیٹل معیشت میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے ایک بار پھر سے ریلائنس ٹیم کے ساتھ بھاگیداری کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔‘‘

Tags:

You Might also Like