Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ترنگا کی اداکارہ ورشا اسگاونکر

ورشا اسگاونکر

فلمی ڈسک، 26 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں دوسری فلم انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری لی، اور خوب نام کمایا- ایسی ہی ایک اداکار ہے جو مراٹھی فلم میں کام کرنے کے بعد ہندی سینما میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی- انہی میں سے ایک ہے ورشا اسگاونکر –

سال 1993 میں آئی فلم ترنگا میں راج کمار، نانا پاٹیکر اور ممتا کلکرنی اہم رول میں نظر آئے تھے، فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر میہول کمار کی ہدایت میں بنی یہ فلم میں حب الوطنی پر مبنی تھی- یہ فلم راج کمار اور نانا پاٹیکر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے-

فلم میں بڑے اسٹار کاسٹ نے اپنی ایکٹینگ سے فلم میں جان ڈال دی تھی، آج بھی یہ فلم کافی پسند کی جاتی ہے- فلم ترنگا میں نانا پاٹیکر کی ہیروئین تھی بے حد گلیمرس اور دلکش اداکارہ ورشا اسگاونکر-

فلم میں ورشا اسگاونکر، ایماندار اور بے حد غصے میں رہنے والے پولیس انسپکٹر شیواجی راؤ واگھلے یعنی نانا پاٹیکر کے ساتھ انکی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا-

بتادیں کہ 90 کے دہائی کی بہترین اداکارہ کی فہرست میں اداکارہ ورشا کا نام بھی شامل ہے-

ورشا نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات مراٹھی فلم گمت سے کی تھی- یہ فلم سال 1987 میں ریلیز ہوئی تھی، اسکے بعد سال 1988 میں بی آر چوپڑا کے مقبول سیریل مہابھارت میں نظر ائی، جس میں انہوں نے اترا کا کردار نبھایا-

ورشا اسگاونکر نے سال 1991 میں آئی فلم دودھ کا قرض، سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا،

بعد میں وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم ہتھیا، میں بھی نظر آئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Briatoshs (@briatoshs)

اداکارہ ورشا، رجنی کانت، نانا پاٹیکر، جیتندر، جیکی شراف، متھن چکرورتی، جیسے کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ بطور ہیروئین کام کیا-

فلم ہنی مون، شکاری، ساتھی، انسانیت کے دیوتا، مقدمہ، ترنگا اور چہرا جیسی فلموں میں انہیں کافی پسند کیا گیا-

اداکارہ ورشا اسگاونکر کئی بڑی فلموں کا حصہ رہنے کے بعد بھی وہ اپنی جگہ بالی ووڈ میں نہیں بنا سکی-

بتادیں کہ اداکارہ ورشا بالی ووڈ میں ایکٹیو نہیں ہے،لیکن فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر جڑی رہتی ہے،

آئے دن فوٹو اور ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-

وہیں ان دنوں وہ علاقائی سینما میں بھی ایکٹیو ہے-

ورشا اسگاونکر کی پیدائش 28 فروری 1965 کو گوا کے ایک کونکنی خاندان میں ہوئی، ورشا کے والد گوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر اے کے ایس اسگانکر ہیں۔

ان کی دو بہنیں ہیں، توشا اور منیشا- ورشا نے گوا یونیورسٹی سے پڑھائی کی- سال 2000 میں میوزک ڈائریکٹر روی شنکر شرما کے بیٹے اجے شرما سے شادی کرلی-