Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم صنم تیری قسم کی اداکارہ ماورہ حسین

ماورہ حسین

وکیل اور اداکارہ ہے ماورہ حسین


فلمی ڈسک، 30 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کی خوبصورتی کے سبھی دیوانے ہیں- انکے چرچے سرحد پار سے ہندوستان تک ہیں- 28 ستمبر کو ماورا حسین نے اپنا 31واں برتھ ڈے منایا-

 

 

 

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ایکٹینگ سے خود کو لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ کے طور پر بنایا ہے-

 

 

اداکارہ نے سال 2016 میں آئی فلم صنم تیری قسم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کردار سرو سے سبھی کا دل جیت لیا-

 

 

 

فلم صنم تیری قسم میں ماروہ نے ایک ساؤتھ کی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ اداکارہ کو فلم میں انکے گجرے، بندی، ساڑھی اور سادگی کی وجہ سے شائقین نے انہیں بہت پسند کیا تھا-

 

 

 

بتادیں کہ اس فلم کی ہدایت کاری رادھیکا راؤ اور ویان سپروئے نے کی تھی۔ ماورا نے اس فلم میں ہرش وردھن رانے کے مدمقابل ڈیبیو کیا۔ فلم میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔

 

 

بے حد کامیاب ایکٹینگ کیریئر کے ساتھ ساتھ ماورا ایک وکیل اور بزنس ویمن بھی ہے- اداکارہ ماروہ نے لندن کی مشہور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)

 

 

ماروہ نے گریجویشن کے بعد سال 2011 میں اداکاری میں قدم رکھا اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

 

 

 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ مناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں-

 

 

 

ماورہ حسین، 2 ستمبر 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور وی جے اپنے کیریئر کی شروعات کی- ماورا نے اپنی اسکول کی تعلیم بحریہ اسکول، اسلام آباد سے مکمل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)

 

ماورہ نے ٹی وی سیریلز کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ سے فلموں میں اداکاری شروع کی۔ ‘صنم تیری قسم’ کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

 

 

ماورہ ایک فوجی افسر مشتاق حسین کی بیٹی ہیں۔ ان کے دو بہن بھائی ہیں، ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی۔ ان کی بہن عروہ حسین بھی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ ماورا کے بہنوئی فرحان سعید پاکستانی گلوکار سے اداکار ہیں۔

 

 

 

ماورا کا سر نیم حسین ہے، لیکن انہوں نے ساتویں کلاس میں اپنا سر نیم بدل کر ہوکین کرلیا تھا-