Type to search

صحت

اینرجی ڈرنک سے ہوتے ہیں نقصان ‘ کیا ہے خطرے

ویب ڈسک(اردو پوسٹ) اینرجی ڈرنک : کم وقفے پر بہت ساری (اینرجی) توانائی ڈرنک لینے سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے  اور دل کی روانگی میں مداخلت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ عام طور پر بچوں اور نوجوان اینرجی ڈرنک زیادہ لیتے ہیں۔ وقت کی مانگ ہے کہ انہیں اس بارے میں معلومات دی جائے۔ توانائی کی مشروبات سے انکے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں ۔

توانائی کے مشروبات میں Caffeine کیفین، taurine تھورین اور دیگر چیزیں اعلی مقدار میں ہوتے ہیں۔ اور انکے مضر اثرات کولیکر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے۔ یہ بلڈ پریشر (بی پی) بڑھاتے ہیں اور اس سے دل کے دورے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ اسکے علاوہ جان لیوا مرض ہوسکتاہے۔ ہارٹ کیئر فاؤنڈیشن آف انڈیا کے سربراہ پدمشری ڈاکٹر K.K. اگروال کا کہنا ہے کہ دو سے زائد اینرجی ڈرنک لینے سے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ Erythema یا غیر معمولی ہارٹ اٹیک جیسے حالات کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس حالت میں دل کی دھڑکنیں تیز یا تو بہت دھیمی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینرجی ڈرنک جسم کے مختلف اہم اعضاوں کو خون کی کافی فراہمی میں روکاوٹ کرسکتا ہے۔ erythema عام طور پر ایک بیمار دل میں ہوتا ہے اور اکثر چھپا ہوا رہ سکتا ہے۔ ان حالات کا پتہ بعد میں لگےئ اس سےاچھا ہے کہ وقت پر چیک اپ کرلیا جائے۔ ورنہ یہ زندگی کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر اگروال نے آگے کہاکہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کے طور میں‘ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مریضوں کو صحت مند زندگی گذارنے کے لیے بیدار کریں۔ تاکہ وہ بوڑھاپے میں بیماریوں کے بوجھ سے بچ سکیں۔ میں اپنے مریضوں کو 80 سال کی عمر تک جینےکے لیے 80 کا فارمولہ سیکھاتا ہوں۔

Tags: