Type to search

تلنگانہ

سکریٹریٹ کی دونوں مساجد اسی جگہ تعمیر ہوگی : کے سی آر

حیدرآباد9ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے آج اسمبلی میں بتایا کہ سکریٹریٹ میں منہدم ہوئی دو مساجد کو اسی مقام پر عالیشان طرز پر بنائی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ میں سب سے بڑا بھگت ہوں اور میں بھگوان کو مانتا ہوں یہ دنیا جانتی ہے- ایک بھگوان کو ماننے والا دوسرے مذہب کو مانتا ہے، یہ بھی دنیا جانتی ہے- اس لیے جہاں مساجد تھے دونوں مساجد وہی برابر بنیں گے یہ میں یقین دلاتا ہوں- اور مندر بھی بنیں گے اس درمیان عیسائی مذہب کے لوگ چرچ بنانے کی بات کہی تو اس پر کے سی آر نے مندر مسجد اور چرچ تعمیر کرنے کی بات کہی-

ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی تجویز پر بیان دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ مساجد اور مندر کو توڑنا ہمارا مقصد نہیں تھا اسی مقام پر دوبارہ دو مساجد تعمیر کی جائیں گی اور دو مساجد کے درمیان واقع زمین امام کی رہائش کے لئے مختص کی جائے گی اور مساجد کو وقف بورڈ کے حوالے کیا جائے گا۔