Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمی دیسائی کی ویب سیریز تندور کا ٹریلر ریلیز

ویب سیریز تندور

تندور ایک کرائم ڈرامہ ویب سیریز ہے-
رشمی دیسائی اور تنوج وروانی لیڈ رول میں ہے-
ویب سیریز کو الو اورینجل نے پروڈیوس کیا-
نویدیتا باسو نے ڈائریکٹ کیا ہے-


فلمی ڈسک، 13 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل کے مشہور سیریل اترن کی اداکارہ رشمی دیسائی جلد ویب سیریز تندور میں نظر آنے والی ہے، اس ویب سیریز کو لیکر وہ خوب سرخیوں میں ہے-

رشمی دیسائی نے چھوٹے پردے سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی لیکن اس سے پہلے وہ بھوجپوری فلموں میں بھی نظر آچکی ہے اب وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہی ہے-

رشمی ویب سیریز تندور میں نظر آنے والی ہے- حال ہی میں اس سیریز کا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے جسے کافی پسند کیا گیا- اس ویب سیریز کا پہلا گانا 2 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا-

اس ویب سیریز کو الو اورینجل نے پروڈیوس کیا، اور نویدیتا باسو نے ڈائریکٹ کیا ہے-

اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے- اس ٹریلر کو دیکھنے کے بعد آپ کے رونگٹے کھڑے ہونے والے ہیں- کیونکہ اس سیریز میں پیار اور دھوکہ دیکھایا گیا ہے-

بتادیں کہ تندور ایک کرائم ڈرامہ سیریز ہے جس میں رشمی دیسائی اور تنوج وروانی لیڈ رول میں ہے-

 

 

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ سیریز میں پیار کو لیکر جلن دیکھایا گیا ہے- جسے آپ سب سے ذیادہ پیار کرتے ہیں اسی کو بے رحمی سے مار دیتے ہیں-
اس میں دیکھائے گئے مناظر اور ڈائیلاگ فینس کو کافی پرجوش کررہے ہیں-

 

انڈین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم الو کی طرف سے ریلیز کیے گئے اس سیریز کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں سیاسی دراندازی بھی دیکھنے کو ملنے والی ہے-

رشمی دیسائی پلک سہانی کے کردار میں نظر آرہی ہے- جسکی شادی ساحل شرما سے ہوتی ہے- دیکھنے میں یہ سیریز لو اسٹوری لگتی ہے جو بعد میں مرڈر میں بدل جاتی ہے-

ٹریلر میں دیکھایا جاتا ہے کہ تندور میں ایک لاش ملتی ہے جو بری طرح جل چکی ہوتی ہے-

وہیں پلک کا دوست پولیس والوں کو معلومات دیتا ہے کہ یہ لاش کسی اور کی نہیں بلکہ پلک کی ہے-

بتادیں کہ یہ ویب سیریز 24 جولائی کو ریلیز ہوگی- تندور کا اللو پریمیم ایپ پر اسٹریم کی جائے گی-

 

 

فی الحال تو ٹریلر دیکھنے کے بعد رشمی کے فینس انکی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں-

بتادیں کہ رشمی دیسائی کی پیدائش 13 فروری 1986 کو آسام کے ناگون میں ہوئی۔ وہ ایک گجراتی ہے-

رشمی نے 12 فروری 2012 کو اترن سیریل کے کو-اسٹار نندیش سندھو سے شادی کی تھی اور چار سال بعد وہ الگ ہوگئے-

رشمی نے سال 2002 میں آسامی فلمی کنیادان سے کیمیو کیا تھا اور اسی سال انہوں نے بالی ووڈ فلم یہ لمحے جدائی کے، میں شیتل کا کردار نبھاتے ہوئے سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا-

ریشمی دیسائی کا سیریل اترن کافی مشہورا ہوا، آج بھی گھر گھر میں انہیں تپسیا سے جانا جاتا ہے- اسکے بعد وہ دل سے دل تک سیریل میں نظر آئی-

رشمی ایکتا کپور کے ناگین 4 کا حصہ بھی رہی، اسکے علاوہ کئی ریالٹی شو میں حصہ لے چکی ہے- جسے فیئر فیکٹر ، جھلک دیکھلاجا اور بگ باس جیسے شوز شامل ہے-

Tags:

You Might also Like