Type to search

اسپورٹس

اشون : ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دنیا کے 12ویں گیند باز بنے اشون

روی چندرن اشون

اسپورٹس ڈسک،5 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ممبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے مخالف ٹیم پر اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی ہے۔

دراصل ویراٹ کی ٹیم ممبئی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 325 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم انڈیا کے لیے اس دوران سبھی گیندبازوں نے اپنا بہترین دیا۔ ٹیم کے لیے جہاں اشون نے چار وکٹ لیں۔ وہیں محمد سراج نے تین ، اکشر پٹیل نے دو اور جینت یادو نے ایک وکٹ لی۔

کیوی ٹیم کے پہلی انگیز میں 62 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسری انگیز میں بنا کسی نقصان کے 69 رنز بنالیے۔

ٹیم کے لیے میانک اگروال 75 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 38 اور چیتشور پجارا 51 گیند میں تین چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہے۔ میچ کے دوران ہندوستانی تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دراصل وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں بولر بن گئے ہیں۔

 

اس سے پہلے یہ خاص کارنامہ افریقی تجربہ کار آل راؤنڈر شان پولاک کے نام درج تھا۔ پولک نے افریقہ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 108 میچ کھیلے، 202 انگیز میں 23.1 کی اوسط سے 421 وکٹیں حاصل کیں۔

وہیں اشون کے نام خبر لکھیے جانے تک ٹیسٹ کرکٹ میں 423 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اشون نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 81 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 151ویں انگیز میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اشون کے نام 30 بار پانچ وکٹ اور 20 بار چار وکٹ لینے کا کارنامہ ہے۔

خبر بہ شکریہ این ڈی ٹی وی۔