Type to search

اسپورٹس

کرکٹر محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، گھریلو تشدد کا ہے الزام

نئی دہلی،2ستمبر(ایجنسی) مغربی بنگال کی علی پور عدالت نے کرکٹر محمد سمیع اور انکے بھائی کے خلاف گھریلو تشدد کے معاملے میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے- عدالت نے ان سے 15 دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا ہے- بیوی حسین جہاں نے سمیع کے خلاف کیس درج کرایا تھا-

پچھلے سال مارچ میں حیسن جہاں نے اپنے شوہر کرکٹر محمد سمیع پر کئی سنگین الزامات لگاکر سنسنی پیدا کردی تھی- حسین جہاں نے محمد سمیع پر مارپیٹ، ریپ، قتل کی کوشش ، گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ جیسے کئی سنگین الزامات لگائے تھے-

سمیع ان سبھی الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں اور حسین جہاں بھی ان الزامات کو ابھی تک ثابت نہیں کرپائی ہے- ابھی بھی میاں-بیوی کے درمیان قانونی لڑائی چل رہی ہے-

Tags:

You Might also Like