Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دی واریر کوئین آف جھانسی کا ٹریلیر ریلیز

فلمی ڈسک،14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی آن بان اور شان پر اپنا سب کچھ نچھوار کرنے والی، جھانسی کی رانی کی کہانی آج بھی لوگوں کے لیے مثال ہے- حال ہی میں بالی وو میں رانی لکشمی بائی پر مبنی فلم دی واریر کوئین آف جھانسی ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے-

اب ہالی ووڈ میں بھی رانی لکشمی بائی پر مبنی فلم دی واریر کوئین آف جھانسی کا ٹریلر کافی تعریفیں پا رہا ہے- فلم انگلیش میں ہے لیکن اس میں کئی جگہ نیچرل فیل دینے کے لیے مراٹھی ڈائیلاگ بھی سنائی دیتے ہیں،

یہ فلم جلد ہی ریلیم ہونے والی ہے- ایسے میں اسکی فلم میکر سواتی کاکہنا ہے کہ رانی لکشمی بائی پر ہالی ووڈ میں فلم بنانا آسان نہیں ، انہوں نے کہا، یہ کہتے ہوئے کہ آپ فلم بنا رہے ہیں اور بس نکل پڑے ایسا نہیں ہوتا ہے، اور اس پر بھی کسی ایسے تاریخی کردار پر پہلی ایکشن فلم بنانا جو کہ ایک ہندوستانی خاتون تھی، اور پھر چلے اسے ہالی ووڈ کے لیے بناتے ہیں، یہ بالکل بہت بڑا چینلنج ہے، کیونکہ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کی نہیں ہوں-

دی واریر کوئین آف جھانسی میں سواتی کی بیٹی ویدیکا رانی لکشمی بائی کا کردار نبھا رہی ہے- امریکہ میں یہ فلم 15 نومبراور ہندوستان میں 29 نومبر کو ریلیز ہوگی-

Tags: