Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز پوٹ لک 2 کا ٹریلر آوٹ، ارا دوبے اہم رول میں

ارا دوبے

بالی ووڈ میں ہیرو کے مقابلے ہیروئن کی فیس بہت کم


فلمی ڈسک” 22 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ‘میری گولڈ’، ‘ڈیئر زندگی’، ‘دلی والی ظالم گرل فرینڈ’، ‘ٹرننگ 30’ جیسی کئی دیگر فلموں میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ ارا دوبے ان دنوں ریلیز کے لیے تیار ویب سیریز پوٹ لک سیزن 2 کو لیکر خبروں میں ہے-

 

 

شو میں ارا دوبے ایک مضبوط خاتون کے کردار میں ہے- اپنی سیریز کے پروموشن کے لیے ارا دوبے نے خانگی میڈیا سے آن لائن بات چیت میں کہا کہ اپنی سیریز کے علاوہ بالی ووڈ میں ہیرو – ہیروئین کے درمیان ملنے والی فیس میں فرق، می ٹو جیسے تحریک کے بعد بھی انڈسٹری میں ہونے والے جنسی استحاصل پر کھل کر بات کی-

 

 

بتادیں کہ پوٹ لک سیزن 2، اسی سال 24 فروری کو سونی لیو پر نشر کیا جائے گا، پوٹلک کا پہلا سیزن 2021 میں آیا تھا، جسے اچھا رسپانس ملا تھا-

 

 

پوٹ لک سیزن 2 میں سائرس سہوکر، ہرمن سنگھا، اداکارہ ایرا دوبے ، جتن سیال، کٹو گڈوانی، سلونی کھنہ، سدھانت کارنک، شیکھا تلسانیا ، آراو رانا، آروی رانا اور آرادھیا اجانا اہم رول میں ہے-

 

راجشری اوجھا نے پوٹ لک سیزن کو ڈائریکٹ کیا ہے- جبکہ اسے کنال داس گپتا، پونیت گکھل، گورو لولا اور وویک گپتا نے اسے پروڈیوس کیا ہے-

 

پہلے سیزن میں آٹھ اقساط تھے، کہانی ممبئی مڈل کلاس سوسائٹی کی ہے،

ارا دوبے کی پیدائش 1 اگسٹ 1984 کو دہلی میں ٹاٹا گروپ میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سابق سینئر نائب صدر روی دوبے اور اداکارہ للیٹ دوبے کے ہاں ہوئی- انکی ایک بہن نیہا دوبے ہے-

 

اداکارہ ارا دوبے صرف چھ سال کی عمر سے پرفارمنس دے رہی ہیں، دوبے کا فلم اور تھیٹر دونوں میں شاندار کیریئر رہا ہے-

 

اداکارہ ارا دوبے نے سال 2007 میں آئی سلمان خان کی فلم میری گولڈ ، سال 2009 میں دی پرسیڈنٹ از کمینگ، سونم کپور کی فلم عائشہ، ٹرننگ، شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئر زندگی میں کام کرچکی ہے-

 

اداکارہ ارا دوبے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں کام کرچکی ہے جن میں زی5 کی ویب سیریز پریچے، اور سونی لیو کی ویب سیریز پوٹ لک شامل ہے-