Type to search

اسپورٹس

پاکستانی بالر حسن علی اور شامیہ  آرزو آج کریں گے نکاح

نئی دہلی،20اگسٹ(ایسس) پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اور ہندوستانی لڑکی شامیہ آرزو آج دبئی میں نکاح کرنے والے ہیں۔ شادی سے پہلے اس جوڑے کی پری۔ویڈنگ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ہریانہ کے نون(میوات) ضلع کے چاندنی گاؤں کی رہنے والی شامیہ آرزو منگل (20 اگسٹ) کو حسن علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پاکستان کے پنجاب صوبہ میں پیدا ہوئے کرکٹر حسن علی اور ہندوستانی لڑکی شامیہ آج دبئی مںی اٹلانٹس پام جوبیرا پارک میں نکاح کرنے جارہے ہیں۔ نکاح کی رسموں کے لیے دونوں خاندانوں کے قریب 30 لوگ شامل ہونے کے لیے دبئی پہنچ چکے ہیں۔ فریدآباد کی منو رچنا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ایئرناٹکس میں ڈگری حاصل کرنے والی شامیہ دبئی کی ایئرلائن امارات میں فلائٹ انجینئر ہے۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی نے اپنی بیچلر پارٹی کی بھی ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کچھ پاکستانی کرکٹر شامل ہے۔ اسکے علاوہ شامیہ آرزو سےنکاح کرنے جارہے حسن علی کے کچھ قریبی دوست بھی اس تصویر میں شامل ہے۔

اسکے علاوہ شامیہ سے نکاج کرنے جارہے حسن کے کچھ قریبی دوست بھی اس تصویر میں شامل ہے۔ اتنا ہی نہیں ،حسن علی اور شامیہ کے پری۔ویڈنگ کی کئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر اس وقت وائر ہورہی ہے۔

Tags: