Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: میناکشی سشادری  17 سال کی عمر میں بنی تھی مس انڈیا

فلمی ڈسک،16نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی کی مشہور اداکارہ میناکشی سشادری 16 نومبر کو اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے۔ میناکشی سشادری گھاتک، ہیرو ، میری جنگ، شاہنشاہ، گھر ہوتو ایسا، طوفان اور گھائیل جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ 80 اور 90 کے دہائی میں بالی ووڈ میں راج کیا۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ تامل اور تلگو فلموں میں بھی کام کیا۔ آج میناکشی سشادری کے پیدائش کے موقع پر انکی نجی زندگی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں آئے جانتے ہیں۔

میناکشی سشادری کی پیدائش 16 نومبر 1963 کو جھارکھنڈ کے سندری میں ایک تامل خاندان میں ہوئی تھی۔ میناکشی سشادری نے صرف 17 سال کی عمر میں 1981 میں مس انڈیا کا خطاب جیت لیا تھا۔ اسکے بعد پینٹر بابو فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ پر میناکشی سشادری کو بالی ووڈ میں پہچان ملی سبھاش گھئی کی فلم ہیرو سے۔ فلم میں انکے مقابل تھے، جیکی شراف، اسکے بعد میناکشی سشادری  نے بالی ووڈ میں اپنی ایکٹینگ سے لوہا منوایا۔ 1991 اور 1994 میں انہیں جرم اور دامنی کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ پر راج کرنے کے بعد میناکشی نے سال 1995 میں انوسیٹمنٹ بینکر ہریش میسور سے شادی کرلی اور امریکہ میں رہنے لگی۔ انکی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ بیٹی کا نام کیندرا ہے اور بیٹے کانام جوش ہے۔ 1996 میں وہ آخری مرتبہ بڑے پردے پر گھاتک اور پھر ویویکانند میں نظر آئی تھی۔ اسکے بعد میناکشی نے فلموں سے بھلے ہی دوری بنا لی لیکن ڈانس سے خود کو جوڑے رکھا۔ ٹیکساس میں میناکشی اپنا ڈانس اسکول ’ چیریش ڈانس اسکول‘ چلاتی ہیں۔ یہاں کلاسیکل ڈانس یعنی بھارت ناٹیم، کتھک  اور اوڈیسی جیسے ڈانس تھیم سیکھاتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق میناکشی سشادری کی فلم جرم میں کمار سانو نے جب کوئی بات بگڑ جائے ۔۔۔ گانا گایا تھا۔ پریمیئر شو کے دوران کمار کی ملاقات میناکشی سشادری سے ہوئی۔ کہتے ہیں کہ میناکشی سشادری کو دیکھتے ہی کمار انہیں اپنا دل دے بیٹھے تھے۔ پر یہ رشتہ کسی مقام تک نہیں پہنچ پایا۔

Tags:

You Might also Like