نواز الدین صدیقی اور تمنا بھاٹیہ کی فلم بولے چوڑیاں کا گانا رہگزر ریلیز

رہگزر

فلمی ڈسک،30 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوازالدین صدیقی اور تمنا بھاٹیہ کی فلم بولے چوڑیاں کا نیا گانا رہگزر ریلیز ہوگیا ہے-

گانے میں نواز الدین صدیقی کا رومانٹک انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- نواز الدین اور تمنا کا یہ نیا گانا فینس کو خوب پسند آرہا ہے-

نواز الدین اور تمنا کا رہگزر گانا کو ریلیز ہوئے کچھ گھنٹے ہی ہوئے ہیں- اور اسے ابھی تک ڈیڑھ لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے-

اس سے پہنے فلم کا سویگی چوڑیاں، گانا ریلیز ہوا تھا- بولے چوڑیاں فلم میں نواز الدین کے ساتھ تمنا بھاٹیہ بھی اہم رول میں نظر آئیں گی-

 

فلم بولے چوڑیاں کو شمس نواب صدیقی ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ اس فلم کو پروڈیوس راجیش بھاٹیہ کررہے ہیں-

اس فلم کی کہانی ایک پریمی جوڑے کی کہانی ہے جو چھوٹے سے گاؤں میں رہتا ہے- یہ پہلی بار ہوگا کہ نواز الدین ، تمنا اور راجپال یادو ساتھ کام کریں گے-

غور طلب ہے کہ نواز کا اس سے پہلے میوزک ویڈیو بارش کی جائے، ریلیز ہوا تھا- اس گانے میں نواز الدین صدیقی پنجابی سنگر سنندا شرما کے ساتھ نظر آرہے ہیں- گانے کو اروندر خیرا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور بی پراک نے آواز دی ہے- گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں