تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما کے لیے اپنا 18 سالہ اصول توڑ دیا

تمنا بھاٹیہ

فلمی ڈسک، 16 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مشہور اداکارہ اور باہوبلی کی اونتیکا یعنی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کافی بحث میں ہے- دونوں کے ڈیٹینگ افواہوں کی کافی وقت سے چل رہی ہے، لیکن انہوں نے اپنے رشتے کو لیکر پہلے کبھی کچھ نہیں کہا تھا-

 

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی جوڑی دی لسٹ اسٹوریز 2 میں دیکھنے کو ملے گی، دونوں پہلی بار اس سیریز میں ساتھ نظر آنے والے ہیں- اسکو لیکر یہ خبریں تھی کہ اس سیریز میں تمنا نے اپنے 18 سال پرانے اصول کو توڑ دیا ہے-

 

 

 

لسٹ اسٹوریز 2 کے پروموشن کے دوران تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے تھی جو پردے پر انٹیمنٹ سین دیکھ کر یہ کہتی تھی کہ میں یہ کبھی نہیں کرونگی-

 

میں کبھی بھی پردے پر کسی کو کس (بوسہ) نہیں کرونگی، لیکن کیا وجے ورما کے لیے تمنا نے اپنا 18 سال پرانا اصول توڑ دیا ہے-

 

لسٹ اسٹوریز 2 میں وجے ورما کے ساتھ تمنا کی شاندار کیمسٹری نظر آرہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

 

تمنا لسٹ اسٹوریز 2 کے اپنے کو-اسٹر وجے ورما کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ وجے کی محبت میں تمنا نے اپنا بوسہ نہ لینے کا اصول بھی توڑ دیا۔ حالانکہ تمنا کا کہنا ہے کہ وہ صرف مقبولیت پانے کے لیے انہوں نے اپنا اصول نہیں توڑا-

 

انہوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے کریٹیو کوشش ہے- اب 18 سال بعد میں مشہور ہونے کے لیے یہ سب نہیں کررہی ہوں-

 

سال 2005 میں 15 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے ڈیبیو کرنے والی تمنا نے انٹیمٹ سین نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں انٹیمیٹ سین کرتا دیکھ ناظرین عجیب محسوس کریں گے-

 

 

 

 

اداکارہ نے لسٹ اسٹوریز 2 کا ایک ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جس میں اس پروجیکٹ سے جڑے سبھی فنکار اپنے رول کے بارے میں بات کررہے ہیں-

 

ٹیزر میں سبھی لسٹ اور لو سین کو لیکر بول رہے ہیں- اسی ویڈیو میں تمنا بھاٹیہ کو جب معلوم ہوتا ہے کہ وجے ورما کے ساتھ انکے کیسنگ اور رومانٹک سین ہے تو وہ کول بولتی ہے-

 

یعنی باہوبلی اداکارہ کو انکے ساتھ کیسنگ سین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے-

 

بتادیں کہ تمنا بھاٹیہ کی پیدائش 21 ڈسمبر 1989 کو ہوئی۔ تمنا کے والد سنتوش اور والدہ رجنی بھاٹیہ ہے- انکا ایک بڑا بھائی آنند ہے، انکے والد ڈائمنڈ تاجر ہے- انہوں نے ممبئی کے مانکے جی کوپر ایجوکیشن ٹرسٹ اسکول سے پڑھائی کی-

 

 

 

 

تمنا بھاٹیہ نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں کچھ مشہور فلمیں اسطرح ہیں- سال 2005 آئی فلم چاند سا روشن چہرہ، ہمتوالا، ہمشکل ، انٹرٹینمنٹ جیسی ہندی فلمیں شامل ہے-

بتادیں کہ تمنا بھاٹیہ فلم جی کردا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے،  شو کا پریمیئر 15 جون کو پرائم ویڈیو پر ہوگا۔