لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹریلر ریلیز، نیٹ فلکس پر 29 جون سے ہوگی پریمیئر

لسٹ اسٹوریز 2

تمنا بھاٹیہ اور وجے کی رومانٹک کیمسٹری

 کاجول کی پریشان حال زندگی

نیٹ فلکس کی انتھولوجی کا ٹریلر


فلمی ڈسک، 22جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیٹ فلکس نے اپنی انتھولوجی لسٹ اسٹوریز 2 کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے-

امیت رویندر ناتھ شرما، کونکنا سین شرما، آر بالکی اور سجوئے گھوش نے ڈائریکٹ کیا ہے، اس فلم میں امرتا سبھاش، آنگد بیدی، کاجول، کمود مشرا ، مرنال ٹھاکر، نینا گپتا ، تمنا بھاٹیہ ، تلوتما شوم اور وجے ورما جیسے فنکاروں کے ساتھ اس انتھولوجی کو تیار کیا ہے-

 

 

 

 

آشی دعا اور رونی اسکریو والا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 29 جون کو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگی- لسٹ اسٹوریز کی دوسرے انتھولوجی پر آر بالکی کہتے ہیں-

 

 

لسٹ اسٹوریز 2 کے ٹریلر میں اداکارہ نینا گپتا کا ڈائیلاگ ہے کہ جسم بھی نہ ماؤٹ فوجی کے آتش فشاں کی طرح ہے، جسے پھوٹنے سے ہی سکون ملتا ہے، لسٹ اسٹوریز کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے،

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

 

 

لسٹ فطری ہے اور ایک رشتے میں سب سے ضروری ہے- اسے پہچاننا سبھی کے لیے اہم ہے- میں لسٹ اسٹوریز بنانا چاہتا تھا جسے ایک خاندان ایک ساتھ دیکھ سکیں-

 

نینا گپتا، مرنال ٹھاکر اور انگد بیدی نے اس کہانی کو پرکشش طریقے سے زندہ کیا ہے- مجھے امید ہے کہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی-

 

 

سجوئے گھوش کہتے ہیں، اس بار لسٹ کی کہانیاں لسٹ کے مختلف رنگوں کے بارے میں ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ آر ایس وی پی، فلائنگ یونیکورن  اور نیٹ فلکس نے مجھے یہ موقع دیا اور ہماری لسٹ اسٹوری کو 190 ملکوں کے ناظرین دیکھیں گے-

تمنا بھاٹیہ اور وجے نے فلم کو ویسا ہی زندہ کیا جیسا میں نے سوچا تھا، اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو اسکرین پر انکی کیمسٹری دیکھنے میں مزہ آئے گا-

 

 

 

اداکاہ کونکنا سین شرما نے لسٹ اسٹوریز 2 کو لیکر کہا، ایک خاتون کا اپنی آزادی حاصل کرنا اور اپنی زندگی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں کچھ بہت ہی دلچسپ ہے اور یہ وہی ہے جو میں لسٹ اسٹوریز 2 کے لیے اپنی انتھولوجی میں دیکھانا چاہتی تھی-

 

 

 

میرے لیے لسٹ، کئی لوگوں کی طرح، ایک ممنوع موضوع ہے اور میں اس آئیڈل سے الگ ہونا چاہتی تھی جو صرف میری شریک مصنفہ پوجا تولانی کی وجہ سے ممکن ہوسکا- امرتا اور تلوتما بہترین ہے، جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تال میل سے کام کیا-

 

بتادیں کہ نیٹ فلکس پر لسٹ اسٹوریز 2 چھوٹی چھوٹی چار کہانیوں کا کلکشن ہے، اس میں اداکار وجے ورما، تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ایکسٹرا میٹریل افیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے- وہیں اداکارہ نینا گپتا دادی کے کردار میں ہے، کاجول گھریلو خاتون کے کردار میں ہے، جنکے شوہر کمود مشرا نوکرانی کو چوری چھپے دیکھتے نظر آرہے ہیں-

 

 

 

ٹریلر میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کاجول اپنے شوہر کی حرکتوں سے ناخوش ہو کر ملازمہ کو گھر سے نکال دیتی ہے۔ ایک منٹ 32 سیکنڈ کے اس ٹریلر کو دیکھ کر لوگ پرجوش ہو گئے ہیں۔ اب سب کو اس سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

 

 

لسٹ اسٹوریز 2 کا پریمیئر 29 جون سے نیٹ فلکس پر ہونے ولا ہے- اسے ڈائریکٹ امت  رویندرناتھ شرما ، کونکنا سین شرما، آر بالکی اور سوجئے گھوش نے کیا ہے-

 

 

بتادیں کہ لسٹ اسٹوریز کے پہلے پارٹ میں کیارا اڈوانی اور وکی کوشل نے خوب بولڈ سین دیئے تھے، ان کے علاوہ رادھیکا آپٹے ، بھومی پیڈنیکر بھی اس کا حصہ تھی-