فلمی ڈسک،28 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اس بار فلم نہیں بلکہ میوزک ویڈیو کے ذریعہ اپنے فینس کو نیا تحفہ دیا ہے۔ اس بار نواز الدین صدیقی ایک نئے انداز میں فینس کے سامنے آئے ہیں-
گذشتہ روز 27 مارچ کو نواز الدین صدیقی کا پہلا میوزک ویڈیو بارش کی جائے ، ریلیز ہوا ہے جس میں وہ بے حد رومانٹک انداز میں نظر آرہے ہیں-
اس گانے میں نواز الدین صدیقی پنجابی سنگر سنندا شرما کے ساتھ نظر آرہے ہیں- گانے کو اروندر خیرا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور بی پراک نے آواز دی ہے-
بارش کی جائے گانے میں پنجابی اداکارہ اور سنگر سنندا شرما نظر آرہی ہے- گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں-
اس کاسٹ کے ساتھ نواز الدین نے پہلی بار کام کیا ہے- اس میوزک ویڈیو کا نام ہے بارش کی جائے ، جسے دیسی میلوڈیز کے یوٹیوب پیج پر ریلیز کیا گیا ہے-
ڈائریکٹر اروندر خیرا پنجاب میں ایک بڑے ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے پچھتاؤگے، سوچ، کیا بات ہے، جیسے کئی بہترین میوزک البم ڈائریکٹ کیے ہیں-
تو وہیں گانا رائٹر اور موسیقار جانی اب تک 108 سے ذیادہ گانے لکھ چکے ہیں اور میوزک بھی کمپوز کرچکے ہیں- حال ہی میں انکا گانا ، تیتلیاں بلاک بسٹر ہٹ رہا جسے ہارڈی سندھو نے گایا تھا-