پریم چوپڑا کی نواسی سانچی بھلا نہیس کسی اسٹار کڈز سے کم

وائرل ڈسک،1 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اور نامور ایکٹر پریم چوپڑا کی ایکٹینگ کی دنیا دیوانی ہے۔ پریم چوپڑا اور انکا مشہور ڈائیلاگ پریم نام ہے میرا، پریم چوپڑا، دونوں ہی فینس کو خوب یاد ہے- پریم چوپڑا نے کئی دہائیوں تک ہندی سینما پر راج کیا لیکن ہیرو نہیں ویلن بنے۔

انکے ایک سے بڑھ کر ایک رول لوگوں کو نہ صرف فلموں میں بلکہ اصل زندگی میں بھی ڈرا دیتے تھے۔

پریم چوپڑا کی پیدائش 23 ستمبر 1935 کو لاہور میں ہوئی- انکی والد کا نام رنبیر لال چوپڑا اور والدہ کا نام روپانی چوپڑا ہے- وہ اپنے فیملی کے چھ بچوں میں تیسرے نمبر پر ہے-

انکی پرسنل لائف کی بات کریں تو انکی بیوی کا نام اوما چوپڑا ہے- اوما اور پریم چوپڑا کی 3 بیٹیاں ہے- پریرنا چوپڑا، پونیتا چوپڑا، اور راکیتا چوپڑا ہے- تینوں بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہے-

پریم چوپڑا اصل زندگی میں پریم چوپڑا بے حد سادہ اور خوش مزاج انسان ہیں۔  پریم چوپڑا کا پورا خاندان لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتا ہے۔

پریم چوپڑا کے 5 گرانڈ چلڈرن بھی ہیں۔ ان میں سے ایک ہے سانچی بھلا۔ سانچی کسی اداکارہ سے کم نہیں لگتی۔ وہ بے حد خوبصورت ہے۔

سانچی، پریم چوپڑا کی بیٹی پونیتا چوپڑا اور ٹی وی ایکٹر وکاس بھلا کی بیٹی ہے۔ سانچی کی خوبصورتی کو دیکھ آپ بھی کہیں گے کہ وہ بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

پریم چوپڑا کی پوتی سانچی بھلا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہے اور وہ بیرون ملک میں اپنی پڑھائی کررہی ہے۔

سانچی کافی کریٹیو ہے۔ انہیں آرٹ اور میوزک میں دلچسپی ہے۔ اسکے ساتھ ہی وہ خود کو اسٹائلش رکھنا بھی پسند کرتی ہے۔ سانچی انگلینڈ میں بزنس اور ویژول آرٹس کی پڑھائی کررہی ہے۔

سانچی کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ جسکا نام ویر ہے۔ سانچی اپنے والد وکاس بھلا کے کافی قریب ہے اور وہ انکے ساتھ کافی وقت گذارتی ہے۔

سانچی کی بالی ووڈ اسٹار شرمن جوشی سے بھی خاص رشتہ ہے۔ شرمن جوشی سانچی کے موسا لگتے ہیں۔

کون ہے وکاس بھلا

وکاس بھلا کی پیدائش 24 اکتوبر 1972 کو ممبئی کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی۔ انکی والدہ کا نام نیلم بھلا ہے۔ انکی ایک چھوٹی بہن بھی ہے۔

وہ ایک ایکٹر اور گلوکار ہے، انکی ایک ریٹ ریس انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی ہے۔
وکاس نے پریم چوپڑا کی بیٹی پونیتا سے شادی کی انکی ایک بیٹی سانچی اور بیٹا ویر ہے۔

وکاس نے سال 1995 میں آئی فلم سودا سے ڈیبیو کیا تھا۔ اور ٹی وی پر انہوں نے سال 2001 میں سیرل اپنے پرائے سے ڈیبیو کیا تھا۔