فلمی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر مادھوری دکشت نے انامیکا بن کر او ٹی ٹی کی دنیا میں پہلا قدم رکھا اور اب اس مہینے ایک اور انامیکا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
وکرم بھٹ کی تھرلر تفریحی جاسوسی تھریلر فلم ‘انامیکا’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز میں سنی لیونی انامیکا کا کردار نبھا رہی ہے جبکہ یہ ویب سیریز ایم ایکس پلیئر پر 10 مارچ کو ریلیز ہوگی-
اس آٹھ اقساط کی گن-آف ایکشن سیریز میں سمیر سونی، سونالی سیگل، راہول دیو، شہاز شیخ اور ایاز خا بھی اہم کردار میں ہے-
اس طرح سنی لیونی کو بالکل نئے لک میں دیکھا جاسکے گا- اس بار وہ ایکشن کرتے اور گولیاں چلاتی نظر آئیں گی-
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انامیکا ایک ایسی خاتون ہے جو بھولنے کی بیماری سے متاثر ہے اور اسے اپنی زندگی کی کوئی یاد نہیں ہے سوائے اس حقیقت کے کہ تین سال پہلے، ڈاکٹر پرشانت نے اسے ایک مہلک حادثے سے بچایا، اسے اپنے گھر اور دل میں جگہ دی اور ساتھ ہی ایک نام دیا-
Meet Agent M#SunnyLeone is and as #Anamika on @MXPlayer
Watch here: https://t.co/oPf6wViJe9@SonnalliSeygall @TheVikramBhatt @RahulDevRising Samir Soni
— Sunny Leone (@SunnyLeone) March 1, 2022