فیشن ڈسک، 3 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی مشہور سنگر اور بلینئر ریحانہ حاملہ ہے۔ وہ جلد ہی بوائے فرینڈ آسپ راکی کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ ریحانہ پچھلے کافی وقت سے کچھ ذیادہ ہی بولڈ ہوگئی ہے۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی سنگر ایک بار پھر بحث میں ہے۔
دراصل ریحانہ حال ہی میں پیرس فیشن ویک کے ڈائر شو میں پہنچی تھیں جہاں سبھی کی نظریں انکی بولڈنیس پر ٹکی رہے گئی۔
ہاٹینس کی ساری حدیں توڑتے ہوئے اس ایونٹ میں ریحانہ بلیک کلر کی بکنی پہن کر پہنچی۔ اسکے ساتھ اوپر سے بلیک ٹرانسپرنٹ ڈریس سے انہوں نے اپنے آپ کو کور کیا ہوا ہے۔
اس لک کو مکمل کرنے کے لیے ریحانہ نے لیدر ٹرینچ کوٹ اور لیدر بوٹس پہنے ہوئے ہیں۔ ایکسوسریز میں لیئرڈ نیکلیس اور میچنگ ایئرینگس۔ ڈارک میرون لپسٹک اور آدھے بالوں کو اوپن رکھے ریحانہ کمال کی لگ رہی تھی۔ یہاں انہوں نے لائٹ میک اپ کیا ہے۔ اس دوران ریحانہ اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتی دیکھ رہی ہے۔
ان تصویروں کو دیکھنے کے بعد لوگوں کی نظریں ریحانہ کی بولڈنیس پر ہی ٹکی رہے گئی ہے۔ اب انکی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔