وائرل ڈسک، 24 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ، ذرائع) کچھ دن پہلے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر ریوا اروڑا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ کرن کندرا کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔ اسکی وجہ سے لوگوں نے ایکٹر کو کافی کچھ سنایا تھا۔
کہا تھا کہ 12 سال کی بچی کے ساتھ 38 سال کا شخص رومانس کررہا ہے۔ لڑکی کے والدین کو توجہ دینا چاہیئے۔ اب اس معاملے میں ریوا کی ماں نشا اروڑا نے ردعمل دیا ہے اور ٹرولر کو زبردست جواب دیا۔
ریوا اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری میں والدہ کا پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بیٹی کی عمر کو لیکر پھیل رہی افواہوں پر فل اسٹاپ لگایا ہے۔
وہ لکھتی ہے میں ابھی تک خاموش تھی لیکن اب اور نہیں۔ میری بیٹی کی عمر کو لیکر لگ رہے سبھی الزام غلط ہے اور سوشل میڈیا چینل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جھوٹی افواہ آگ کی طرح پھیلتی ہے۔
یہ دیکپنا افسوسناک ہے اور میرے لیے مایوسی ہے۔ نامی سوشل میڈیا ہینڈلس پر اس طرح کی خبر کو ڈالنے سے پہلے آپ کو میرے سے ایک بار کراس چیک کرنا چاہیئے تھا۔ میری بیٹی ایک ایکٹر ہے سالوں سے وہ انڈسٹری میں کام کررہی ہے۔
اسکے علاوہ نشا اروڑا نے انڈین فورمس سے بھی بات کی۔ اس میں انہوں نے کہا، یہ بہت بدقسمتی ہے کہ نامی پبلیکیشنز اس طرح کی غلط معلومات ایک لڑکی کے بارے میں بنا جانچ کیے پھیلا رہے ہیں۔
میری بیٹی ابھی دسویں میں ہے اور پچھلے 13 سالوں سے اس انڈسٹری میں کام کررہی ہے۔
ریوا اروڑا کو بہت سے لوگوں نے 12 سالہ لڑکی کہا اور کرن کندرا کے ساتھ ویڈیو میں نمایاں ہونے کے بعد اسے ٹرول کیا تھا۔