جھانوی کپور کی فلم ملی کا ٹیزر جاری

جھانوی کپور کی فلم ملی کا پوسٹر

ٹھنڈ میں کاپتی جھانوی کپور کا برا حال

فلم ملی کے ٹیزر میں اداکارہ جھانوی کا الگ انداز

نومبر میں ریلیز ہوگی فلم


فلمی ڈسک، 13 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں فلم گڈ لک جیری میں نظر آچکی بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی ایک سے بڑھ کر ایک فلموں سے فینس کو تفریح کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے-

 

گذشتہ سالوں میں انہوں نے جو فلموں کا گراف بنایا ہے وہ شاندار ہے، وہ ہر سال یہی کوشش کررہی ہے کہ انکی جو بھی فلمیں ہو وہ ناظرین کے دلوں میں اتر جائے-

 

سال 2018 میں ایشان کھٹر کے ساتھ فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور اپنے والد بونی کپور کی ہی فلم میں نظر آنے والی ہے- وہ تھریلر ڈرامہ فلم ملی میں ایک سب سے الگ انداز میں نظر آنے والی ہے، جسکا ٹیزر 12 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا ہے-

 

زی اسٹوڈیو نے اپنی سب سے مشہور تھریلر ڈرامہ فلم ملی کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا- قومی ایوارڈ یافہ متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت میں بننے والی فلم ملی میں جھانوی لیڈ رول میں ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

جھانوی کے لیے یہ چیلنجنگ کردار ہے، جسے انہوں نے پہلے اسکرین پر کرنے کی کوشش بھی نہیں کی ہے-

فلم کا ٹیزر تفریح اور پیچیدہ لگ رہا ہے اور جھانوی کپور کے کردار کے ایک سین کی جھلک دیکھاتا ہے، میکر بونی کپور نے اپنی اور زی اسٹوڈیو کی اگلی پروڈکشن ملی کے ساتھ پہلی بار اپنی بیٹی کو لیڈر رول میں لیا ہے-

 

حالانکہ فلم کی کہانی اور جھانوی کے کردار کے بارے میں معلومات میکرس نے فی الحال خفیہ رکھی ہے- فلم کی سب سے بڑی یو ایس پی میں سے ایک ہے جھانوی

 

تاہم فلم کی کہانی اور جھانوی کے کردار کے بارے میں معلومات کو فی الحال بنانے والوں نے خفیہ رکھا ہے۔  زی اسٹوڈیو اور بونی کپور کی بنائی اور متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت میں ملی 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے- فلم میں میوزک اے آر رحمن کا ہے جبکہ لریکس جاوید اختر کے ہیں۔

 

بتادیں کہ جھانوی کپور کی پیدائش 6 مارچ 1997 کو ہوئی۔ وہ اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہے۔ انکی چھوٹی بہن خوشی کپور ہے۔

 

اداکارہ جھانوی نے سال 2018 میں آئی فلم دھڑک سے ڈیبیو کیا، اسکے بعد سال 2020 میں گھوسٹ اسٹوریز، انگریزی میڈیم ، گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل، روحی جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-