فلموں میں نہ صحیح سوشل میڈیا پر راج کرتی ہے اداکارہ پترلیکھا

اداکارہ پترلیکھا

فلمی ڈسک، 24 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں ایسے کئی حسینائیں ہیں جو اچھی اداکاری کے باوجود بھی صرف چند فلموں میں نظر آئی اور پھر پردے سے دور ہوگئی۔ لیکن اپنی اداکاری سے اپنی شناخت چھوڑ گئی،

انکی ایکٹینگ ہو یا پھر غضب کی اداکاری، کچھ اداکاراؤں نے ٹاپ کلاس کی فہرست میں اپنا دبدبہ بنایا ہے لیکن اچھی فلمیں کرنے کے باوجود بھی وہ بڑے پردے کی رانی بننے سے رہے گئے۔

 

ایسی ہی ایک بالی ووڈ اداکار ہے۔ پترلیکھا جو ایکٹر راج کمار راؤ کی بیوی بھی ہے۔ دونوں نے حال ہی میں شادی کی ہے اور اپنی لائف انجوائے کررہے ہیں۔

 

اداکارہ پترلیکھا پال، جنہیں پترلیکھا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوستان سے ہے اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے۔ سال 1990 میں پیدا ہوئی اداکارہ نے فلم سٹی لائٹس سے ایکٹینگ کی شروعات کی۔ اس فلم کے لیے انہیں اسکرین ایوارڈ برائے فیمیل ڈیبیو ملا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🌸 Patralekhaa 🌸 (@patralekhaa)

ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پترلیکھا کی پیدائش 20 فروری 1990 کو شیلانگ ، میگھالیہ میں ہوئی۔

 

پترلیکھا پال اپنے نام کے لیے مشہور ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ ان کے اصلی نام کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کا اصل نام انویتا پال ہے۔ پترلیکھا کو یہ نام انکی دادی نے دیا تھا۔

 

انویتا پال عرف پترلیکھا ایک اچھی ٹرینڈ اداکارہ ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اداکاری کا ڈپلومہ بھی کیا۔

انکی ماں پپری پال گھریلو خاتون ہے۔ انکے والد اجیت پول ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے، انکی ایک پرینالیکھا پال اور بھائی اگنیش پال ہے-

 

سال 2016 میں تھریلر فلم لو گیمز میں رمونا رائے چند کا کردار نبھانے والی اداکارہ پترلیکھا نے ایک بار خلاصہ کیا تھا کہ انکے والد انکے ایکٹینگ کیریئر کے سپورٹ میں نہیں تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ انکے نقشے قدم پر چلیں اور سی اے کو کیریئر کے طور پر منتخب کریں لیکن پترالیکھا کو ایکٹینگ میں دلچسپی تھی اور انہوں نے اسے کیریئر کے طور اپنایا۔

 

ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس میں پڑھائی کے دوران پترالیکھا کو بلیک بیری، ٹاٹا ڈوکومو اور کئی اشتہار میں آنے کا موقع ملا۔

 

پترالیکھا نے سال 2018 میں ہارر کامیڈی فلم نانو کی جانو میں سدھی کا رول ادا کیا- فلم کو فراز حیدر نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں ابھے دیول اور پترالیکھا لیڈ رول میں تھے-

 

پترلیکھا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن انسٹاگرام پر فوٹو اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے۔