تلنگانہ: لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے کو لیکر ہفتہ کو کابینہ اجلاس

حیدرآباد،10اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی زیرصدارت میں میٹنگ تین بجے ، راؤ کے سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں منعقد کی جائے گی۔ یہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چیف منسٹر آفس نے کہا کہ کابینہ لاک ڈاؤن کے توسیع کی ضرورت پر بھی بحث کرسکتی ہے۔ میٹنگ میں ریاست کی معاشی صورتحال ، آئندہ کا عمل ، ریاست میں غریبوں کو دی جانے والی امداد اور دیگر افراد جو تلنگانہ میں منتقل ہوگئے ہیں، زرعی پیداوار کی خرید، بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان اور دیگر مسئلوں پر تبادلہ خیال کرنے کا امکان ہے۔