کے سی آر نے لاک ڈاؤن کو اور آگے بڑھانے پی ایم سے کی اپیل

حیدرآباد،6مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں کورونا وائرس انفیکشن مریضوں کی تعداد روز بڑھ رہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں بنی صورتحال پر پیر کو پرگتی بھون میں اہلکاروں کے جائزہ اجلاس میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے بی سی جی رپورٹ سے ایک حوالہ لیا ہے، جس میں تجویز دی گئی کہ ہندوستان میں 3 جون تک لاک ڈاؤن اچھا رہے گا۔

 

کے سی آرنے کہا، ہم خراب معیشت کو ابھار سکتے ہیں لیکن ہم لوگوں کے زندگی کو واپس نہیں لاسکتے۔

بعد میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کورونا وائرس انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور بحران ہے۔ ہندوستان جیسے کثیر آبادی والے ملک میں لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم نے بتایا کہ انہوں نے پی ایم مودی سے لاک ڈاؤن کی حد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سی ایم نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے کورونا انفیکشن کی تعداد کو دیکھتے ہوئے 15 اپریل کے بعد اور دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کی درخواست کی۔ کے سی آر نے صاف کہا کہ ملک بھر میں 15 اپریل کو لاک ڈاؤن ہٹایا جاتا ہے تو بھی تلنگانہ میں سے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کو لوگوں سے وسیع حمایت مل رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تلنگانہ کی آمدنی میں بھاری گراوٹ درج ہونے کا جوالہ دیتے ہوئے سی ایم نے بتایا کہ ریاست میں اب تک کئی لوگوں کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعلی نے بتایا کہ اب تک کل 45 لوگوں کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی ہے۔

پہلے خبر یہ بھی آئی کہ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن تین جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کے سی آر نے اسکا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ بعد میں چیف منسٹر آفس کی طرف سے واضح کیا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاک ڈاؤن کو 2 ہفتوں تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔