کے سی آر حکومت کا فیصلہ: تلنگانہ میں لاک ڈاؤن 7 مئی تک چلے گا

حیدرآباد، 19 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں جاری کورونا وائرس کے قہر کے مد نظر تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں خاص طور سے حیدرآباد کے پرانے شہر میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے موجودہ جاری لاک ڈاؤن کو 7 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

ساتھ ہی حکومت ای۔ڈیلیوری اور ڈور ۔ ٹو ۔ ڈور فوڈ ڈیلیوری اور پارسل خدمات پر روک لگانے کا بھی اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاست کے سبھی کنٹینمنٹ زونس جو 14 دن کا لازمی آیسولیشن کی مدت پورے کرچکے ہیں اور اعلان کیے جانے والے نئے کنٹینمنٹ زونس کے لیے بھی یہ قواعد لاگو ہوگا۔

غور طلب ہے کہ ہفتہ کو حیدرآباد کے ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے میں کورونا وائرس انفیکشن پایا گیا ہے۔ انہوں تصدیق کی کہ فوڈ ڈیلیوری کرنے والی سویگی ، زوماٹو اور دیگر پر پیر سے پابندی لگائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی پارسل فوڈ نہیں منگواے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی حکومت نے سبھی مکان مالکوں کو اگلے تین مہینے تک کرایہ نہیں وصول کا واضح حکم دیا ہے۔