تلنگانہ میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا – کے سی آر کا اعلان

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے بعد اب تلنگانہ نے بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے اسکا اعلان کیا۔ کے سی آر پہلے بھی لاک ڈاؤن بڑھائے جانے کی وکالت کرتے رہے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیراعلی نے پیر کو بھی پی ایم نریندر مودی سے درخواست کی تھی کہ ملک میں لاگو 21 دن کے لاک ڈاؤن کی مدت کو 14 اپریل کے بعد توسیع کی جائے۔

کیونکہ لوگوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے یہ ضروری ہے۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ نے کہا تھا کہ ملک کی خراب صحت کی سہولیات کی وجہ سے وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مشکل ہوگی۔

اس سے پہلے ہفتہ کو سبھی ریاستوں کے وزیراعلی کے ساتھ پی ایم مودی کی میٹنگ کے بعد مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکر نے بھی اپنی ریاست میں لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔