جیمز بانڈ سیریز کی فلم ‘نوٹائم ٹو ڈائی’ کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں مشوہر برطانوی سیکریٹ سرویس ایجنٹ جیمز بانڈ 007 کی سیریز کی اگلی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں ایک بار پھر جیمز بانڈ کے کردار میں ڈینیئل کریگ زبردست ایکشن میں دیکھائی دیے رہے ہیں۔

پچھلی فلم اسپیکٹر سال 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ٹریلر میں ڈینیئل کریگ ہمیشہ کی طرح زوردار دیکھ رہے ہیں جبکہ فلم کا مین اٹرایکشن ویلن کےرول میں آسکر ایوارڈ فاتح ایکٹر رامی مالک ہونگے۔ اسکے علاوہ پہلی بار بانڈ گرل کے طور پر کیوبا کی اداکارہ اینا ڈی آرمس بھی کافی پرکشش دیکھ رہی ہے۔

فلم میں ڈینیئل کریگ، رامی مالک، اور اینا ڈی آرمس اہم رول میں ہے یہ فلم اگلے سال 2 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

کیری فکونگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جیفری رائٹ، رالف فینس، نعومی ہارس، روری کینیئراور لیا سیڈوکس شامل ہیں،