سماجی کارکن دیا بائی پر بنی بائیوپک، اگلے سال اپریل میں ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرل میں پیدا ہوئی سماجی کارکن دیا بائی پر مبنی ایک ہندی بائیوپک بڑے پردے پر اپریل 2020 میں ریلیز ہوگی- شری ورن کی ہدایتکاری فلم میں دیا بائی کے رول میں بنگالی اداکارہ بدیتا باغ ہے- بائیوپک میں دیکھایا جائے گا کہ کیسے ایک ملیالی خاتون میرسی میتھیو دیا بائی بنتی ہے اور مدھیہ پردیش کے قبائلی عوام کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے-

منگل کو، فلم سازوں نے فلم کے آفیشل پوسٹر کی بھی نقاب کشائی کی- جس میں اہم اداکارہ کو ایک دیا جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
پراجکٹ کے بارے میں شری ورون نے کہا، دیا بائی نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے، میں ہمشیہ ان پر ایک فلم بنانا چاہتا تھا، جب ہم وائیناڈ میں ملے، تو وہ شروع میں اسے لیکر پر اعتماد نہیں تھی، لیکن پھر انہوں نے ایک شرط رکھی کہ فلم میں انکی زندگی کو سچائی کے ساتھ فلم بنائی جائے-