امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جوڑی کی 17 سال بعد پردے پر واپسی

شاہ رخ خان

فلمی ڈسک، 26 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی سینما کے کے دو بڑے سپراسٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جلد ہی ایک پروجیکٹ کے لیے ساتھ آسکتے ہیں- حالانکہ اسکے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے-

 

اگسٹ 26 کو انسٹنٹ بالی ووڈ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شاہ رخ اور بگ بی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ڈان 1 اور 2 ایک ساتھ آنے والے ہیں- 17 سال بعد-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

 

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے سامنے آئے پوسٹر میں دونوں نے بلیک کلر کا آوٹ فٹ پہنا ہے- ساتھ ہی دونوں دوڑتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں- اس تصویر میں انکے چہرے پر ایکسپریشن بھی کافی شاندار نظر آرہے ہیں-

 

 

 

پہلی جھلک میں اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو کبھی خوشی کبھی غم کا وہ سین یاد آجائے گا، جب شاہ رخ خان ہیلی کاپٹر سے اتر کر دوڑتے ہوئے جاتے ہیں-

 

 

 

ایک انٹرنل ذرائع کے مطابق ایک پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے، اس میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ایک بار پھر ساتھ میں اسکرین شیئر کریں گے-

 

 

 

اس درمیان یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کیا امیتابھ بچن اور شاہ رخ ڈان 3 میں کیمیو کرنے والے ہیں- پوسٹ پر ردعمل کرتے ہوئے ایک فین نے لکھا، کیا ہوگا اگر ڈان 3 میں تین ڈان ایک ساتھ ہوں-

 

 

 

ایک یوزر نے پوچھا کہ کیا کرن جوہر کبھی خوشی کبھی غم کے سیکوئل بنا رہے ہیں- کئی دوسرے لوگوں نے بھی اپنے ردعمل دیئے ہیں-

 

 

 

مزیدار بات یہ ہے کہ کچھ دن پلے امیتابھ بچن نے بھی اپنے شو کے بی سی 13 کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا تھا-

 

اگر شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جلد ہی کسی فلم کے لیے ساتھ آتے ہیں تو یہ فلم انڈسٹری کے لیے سب سے بڑی خبر ہوگی-

 

اس سے پہلے دونوں نے فلم محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم اور کبھی الوداع نہ کہنا جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے-

 

فی الحال شاہ رخ خان اپنی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں- اس میں نین تارا، وجے سیتھو پتی اور دیپیکا پاڈوکون بھی لیڈ رول میں ہے- یہ فلم 7 ستمبر 2023 کو ریلیز ہوگی-