کون بنے گا کروڑ پتی کے 1000 قسطیں مکمل، امیتابھ ہوئے جذباتی

امیتابھ بچن

فلمی ڈسک، 30 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طرف سے میزبانی والے شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ یعنی ‘کے بی سی’ برسوں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں- 21 سال یہ شو ناظرین کی پہلی پسند بنا ہوا ہے-

سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کا ہر سیزن لوگوں کو بہت پسند آتا ہے- لوگ اس شو میں پوچھے جانے والے سالوں کو لیکر بے حد پرجوش رہتے ہیں اور خود کو اس سے اتنا جوڑ لیتے ہیں کہ ہر سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں-

ان دنوں ٹی وی پر کے بی سی، کا 13واں سیزن چل رہا ہے- اس دوران شو کے 1000 اقساط بھی پورے ہونے جارہے ہیں- اسکے 1000ویں قسط میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن اور نواسی نویا نویلی نندا خاص مہمان کے طور پر پہنچ رہے ہیں-

 

اس دوران شویتا نے ان سے کے بی سی کے سفر کو لیکر سوال کیا جسکے بعد امیتابھ بھی جذباتی ہوگئے-

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شویتا بچن اور نویا نویلی نندا ہاٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں- دونوں نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔

سونی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شو کی ایک نئی پرومو ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شویتا، امیتابھ سے پوچھتی ہیں ’’پاپا میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ 1000ویں قسط ہے تو آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟‘‘ امیتابھ کہتے ہیں ’’ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری دنیا بدل گئی‘‘۔

اسکے بعد شو کے پہلی قسط سے لیکر ایک شاندار ریل دیکھائی جاتی ہے جس میں شو میں ایک کروڑ ، پانچ کروڑ اور سات کروڑ روپے جیتنے والے کنٹیسٹنٹ کو دیکھایا جاتا ہے-

اسے دیکھ کر لگتا ہے جیسے کہ اس پورے سفر کو ایک منٹ کے ویڈیو میں اتار دیا گیا ہو- اسکے بعد ایک بار پھر امیتابھ کی انٹری ہوتی ہے- وہ اسے دیکھ کر کافی جذباتی نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں ” چلیئے کھیل کو آگے بڑھاتے ہیں کیونکہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے-“

اس سے قبل امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شویتا اور ناویا کے ساتھ ایک فوٹو بھی شیئر کی تھی، جسکے ساتھ انہوں نے اپنی بیٹی پر دل کھول کر پیار کا اظہار کیا-