ایئرٹیل گراہکوں کو بڑا جھٹکا، اب پلان کے ساتھ نہیں ملے گی یہ فری سرویس

بزنس ڈسک،3فبروری(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر براڈبینڈ اور پوسٹ پیڈ پلان باقی کمپنیوں کے پلان کے مقابلے بہت مقبول ہے۔ ایئرٹیل کے براڈ بینڈ پلان کے ساتھ گراہکوں کو شاندار فائدہ دیا جاتا رہا ہے۔ جہاں باقی کمپنیاں براڈ بینڈ پلان کے ساتھ صرف ڈیٹا اور کالنگ فائدہ دے رہی ہے۔ وہیں ایئرٹیل اپنے پلان کے ساتھ کئی ایکسٹرا فائدے بھی دے رہی تھی۔ حالانکہ اب کمپنی نے اپنے گراہکوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور پلان کے ساتھ ملنے والی ایک مفت سرویس کو بند کردیا ہے۔

دراصل ایئرٹیل اپنے براڈبینڈ پلان کے ساتھ 3 مہینے کے لیے نیٹ فلکس کا سبسکرپشن آفر کررہا تھا۔ لیکن اب ایئرٹیل نے پلان میں بدلاؤ کرتے ہوئے نیٹ فلکس آفر کو ہٹا دیا ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اس بات کی معلومات اپ ڈیٹ کردی ہے۔ بتادیں کہ موجودہ یوزرس کو یہ سہولت مدت ختم ہونے تک ملتی رہے گی۔

حالانکہ ایئرٹیل پلان کے ساتھ گراہکوں کو ابھی بھی ایک سال کے لیے ایمیزون پرائم کا سبسکرپشن دیا جارہا ہے۔ جسکی قیمت 999 روپے ہے۔ ٹیلی کام ٹاک کی رپورٹ کے مطابق بھاری ایئرٹیل اور نیٹ فلکس کے درمیان پارٹنرشپ ختم ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے اب یوزرس کو کسی بھی پلان کے ساتھ نیٹ فلکس کا فری سبسکرپشن نہیں دیا جائے گا۔ باقی براڈ بینڈ پروائیڈرس کی بات کریں تو ایکٹ (اے سی ٹی) فائبر نیٹ اپنے یوزرس کو نیٹ فلکس کے سبسکرپشن کے لیے کیش بیک آفر کررہا ہے۔ وہیں ووڈا فون ریڈ ایکس (آر ای ڈی ایکس) پوسٹ پیڈ پلان کے ساتھ بھی یوزرس کو نیٹ فلکس کا سبسکرپشن آفر دے رہی ہے۔