Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم زبیدہ کا آئیگا سیکوئل؟ پہلی بار کسی فلم میں ساتھ ہونگے کرشمہ ۔ کرینہ

زبیدہ

فلمی ڈسک،29فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور کپور اداکارائیں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور آج تک کبھی پردے پر ساتھ نظر نہیں آئی ہیں۔ لیکن بہت جلد کرینہ زبیدہ کے رول میں نظر آئیں گی۔پر شاید دونوں کو ساتھ میں دیکھنے کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔

جی ہاں، رپورٹس کے مطابق کرینہ اور کرشمہ فلم زبیدہ کے سیکوئل ، رتبہ میں نظر آئیں گے۔

پنک والا کی رپورٹ کے مطابق کپور اسٹارس پہلی بار کرشمہ کپور اسٹارر فلم زبیدہ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کے رائٹر خالد محمد اس فلم کے سیکوئل کی پلاننگ کررہے ہیں۔ خالد نے ویب سائٹ کے ساتھ ہوئی بات چیت میں زبیدہ کے سیکوئل رتبہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکوئل ابھی بننے کے عمل میں ہے۔

اسکے ساتھ وہ ایک ناول ’امپرفیکٹ پرنس’ بھی لکھ رہے ہیں جو کہ زبیدہ کے سیکوئل کا انٹروڈکشن ہوگا۔ خالد نے کہا۔ کرینہ اور کرشمہ کو رتبہ میں دیکھنا میرا خواب ہوگا۔ اس کہانی کے ہدایت کے لیے ایک ایسا ڈائریکٹر منتخب کرونگا جس سے میرے جذبات ملتے جھلتے ہوں۔ اس فلم کا ڈائرکٹر شیام بنگال کی تعریف کرتے ہوئے خالد نے کہا۔ ‘ثقافت اور ماحولیات کو سمجھنے والے کم ہی لوگ بچے ہیں جو شیام بینگال جیسے ہوں۔

خالد نے یہ بھی کہا کہ اگر کرینہ اور کرشمہ اس فلم کو کرنے کے لیے مان گئی تو یہ فلم ضرور چلے گی، اپنی امپرفیکٹ پرنس کہانی کے لیے خالد کی خواہش کی فہرست میں رکھا۔ انیل کپور، کرشمہ اور کرینہ کپور ہے، ایک ذرائع کے مطابق رتبہ میں کرشمہ صرف فلیش بیک میں نظر آئیں گی۔ وہ کرینہ کی ماں کا رول نبھائیں گی جسکی عجیب و غریب حالت میں موت ہوگئی ہے۔ خالد نے یہ فلم کرینہ اور کرشمہ کو سوچ کر لکھی ہے۔

بتادیں کہ یہ فلم 2001 میں شیام بینگال کے ہدایت میںبنی تھی۔ اسکی سکرپٹ خالد محمد نے لکھی تھی۔ اس میں کرشمہ کپور، ریکھا، منوج باجپائی، لیڈ رول میں تھے۔ فلم میں کرشمہ نے زبیدہ بیگم کا رول نبھایا تھا جسکی شادی مہاراجہ وجیندر سنگھ (منوج سے ہوجاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like