Type to search

ٹی وی اور فلم

زویا اختر ، سلیم-جاوید پر ڈاکیومنٹری بنائیں گی

زویا اختر

ممبئی، 27 مئی (ذرائع) بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائی میں سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ پر راج کیا تھا- لیکن ایک لمبے وقت سے دونوں نے ساتھ کام نہیں کیا ہے-

فلم شعلے تو آپ کو یاد ہوگی ہی، جسے سلیم جاوید نے اپنے قلم کے زور پر ایک زبردست فلم ناظرین کو دی- اس فلم کے ہر ڈائیلاگ آج بھی لوگ دہراتے ہیں- دونوں کی جوڑی نے قریب 24 فلموں میں ساتھ کام کیا تھا-

ایسے میں اب آپ کو بتادیں کہ ایک بار پھر سے سلیم جاوید ساتھ نظر آسکتے ہیں، اس بار دونوں کو ساتھ جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر لانے والی ہے-

فلم گلی بوائے کی کامیابی کے بعد کافی وقت سے زویا ایک گینگسٹر فلم پر کام کررہی ہے- اس فلم کا کوئی بھی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے- لیکن خاص بات یہ ہے کہ فلم مشہور مصنف جوڑی سلیم – جاوید پر ایک ڈاکو- ڈرامہ ہے-

بالی ووڈ ہدایت کار زویا اختر اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنانے جا رہی ہیں زویا اختر دو سال سے اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

پہلے خبریں آئی تھی زویا سلیم اور جاوید کے ساتھ کام کروانے والی ہے- لیکن اب خبر آئی ہے کہ زویا اختر اپنے والد جاوید اختر اور سلمان خان کے والد سلیم خان پر فلم بنانے جارہی ہے-

زویا ان کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنائیں گی جس کی تیاری انہوں نے شروع کر دی ہے۔ سلیم-جاوید کی زندگی سے وابستہ تمام ڈاکیومنٹری زویا یکجا کر رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ زویا کو لگتا ہے کہ سلیم-جاوید کی جوڑی نے ہندی فلم انڈسٹری میں رائٹر کو ایک نیا تحفہ دیا ہے اور ان کی حصولیابیاں عوام کے سامنے آنی چاہیئیں۔

فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے کا امکان تھا لیکن، زویا کا یہ پروجیٹ کسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوسکتا ہے- اس میں دیکھایا جائے گا کہ کیسے سلیم جاوید کی اسکرپٹ اور فلموں نے ہندی فلم انڈسٹری کے مصنفوں کو ایک نئی سمت دی تھی-

سلیم جاوید کی جوڑی نے قریب 33 سال سے کام نہیں کیا

سلیم-جاوید کی سپرہٹ جوڑی نے ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں “شعلے”، “زنجیر” ، ‘ڈان’ اور ‘شان’ جیسی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔

سلیم خان اور جاوید اختر نے آخری بار سال 1987 میں سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

زویا کی پیدائش 14 اکتوبر 1972 کو ہوئی- زویا کے والد شاعر ، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر اور والدہ اسکرین رائٹر ہنی ایرانی ہے- اختر کی سوتیلی ماں اداکارہ شبانہ اعظمی ہیں۔ ان کا چھوٹا بھائی فرحان اختر اداکار اور ہدایت کار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Akhtar (@zoieakhtar)

زویا نے لک بائی چانس (2009) ، زندگی نا ملے گی دوبارا (2011) اور شیلا کی جوانی، جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔