Type to search

ٹیکنالوجی

زوم کو ٹکر دینے آیا ’سے نمستے‘ ایپ، زبردست فیچرس کے ساتھ

say-namaste-app

ٹیکنالوجی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کافی مقبول ہوا ہے۔ حالانکہ اسے ٹکر دینے دیسی ویڈیو کالنگ ایپ سے نمستے آیا گیا ہے۔ زوم کی ہی طرح اس ایپ کے ذریعہ بھی یوزرس ایک ساتھ 50 لوگوں تک سے ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔ زوم ایپ میں سیکیورٹی اور پرائسوسی سے جڑی مسئلے سامنے آجانے کی وجہ سے ہندوستان حکومت نے بھی اسے استعمال نہ کرنے کی صلاح دی تھی۔ ایسے میں سے نسمتے ایپ کو زوم کے آپشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 

اس انڈین ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کو ممبئی کی اسٹارٹ اپ کمپنی انسکرپٹ نے تیار کیا ہے۔ پہلے صرف ویب ورژن میں دستیاب ’سے نمستے‘ اب گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر بھی آگیا ہے۔ یہ ان یوزرس کے لیے خاص ہے جو ایک ساتھ ذیادہ لوگوں سے ویڈیو کالنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس ایپ میں اسکرین شیئرنگ، ٹیکسٹ موڈ، فائل شیئرنگ جیسے کئی فیچرس ملتے ہیں۔ اسکرین شیئرنگ آپشن کے ذریعہ یوزرس اپنے ڈیوائس کی اسکرین دیگر یوزرس سے شیئر کرسکتے ہیں۔

 

ویڈیو کال کے دوران بھی یوزرس میسج کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں۔ وہیں فائل شیئرنگ فیچر کے ذریعہ یوزرس ڈاکومنٹ، پی ڈی ایف، پریزنٹیشن ، امیج اور ویڈیو فائل جیسی چیزوں کو کال کے دوران ہی بھیج سکتے ہیں۔

 

گوگل پلے پر حال ہی میں آئے اس ایپ کو ایل لاکھ سے ذیادہ ڈاؤن لوڈ مل چکے ہیں۔ ایپ کو 4.3 اسٹار ریٹنگس ملے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس ایپ کے ذریعہ یوزرس سیکیور آوڈیو اور ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔ پرائوسی اور سیکیورٹی پر کمپنی کے سی ای او انوج گرگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’سے نمستے‘ ایپ کو جی ڈی پی آر (جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن) کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔