Type to search

ٹی وی اور فلم

زویا مورانی نے دوسری بار عطیہ کیا پلازمہ

zoa-morani-donates-plasma

فلمی ڈسک،27مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور کریم مورانی کی بیٹی زویا مورانی نے چہارشنبہ کو ممبئی کے نیئر ہاسپٹل میں کورونا وائرس تحقیق اور علاج کے لیے دوسری بار اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔ اس مہینے کی شروعات میں کورونا وائرس سے بچنے والی زویا مورانی نے اسی ہاسپٹل میں کوویڈ 19 علاج کے لیے پلازمہ تھراپی ٹرائل کے لیے اپنا خون عطیہ کیا، جہاں پہلی بار کیا تھا، زویا مورانی نے اس متعلق میں ٹیوٹ کرکے معلومات دی ہے۔

زویا مورانی نے ہاسپٹل کی ایک تصویر شیئر کر کے ٹیوٹ کیا اور بتایا کہ پچھلی بار اس کام نے ایک مریض کو آئی سی یو سے باہر نکلنے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے لکھا، پلازمہ ڈونیشن راؤنڈ 2، پچھلی بار اس کام نے ایک مریض کو آئی سی یو سے باہر نکلنے میں مدد کی تھی۔ میرے ڈاکٹر نے پیغام دیا، امید ہے کہ سبھی صحت مند ہوچکے کوویڈ مریض باہر آکر اپنا خون عطیہ کریں گے، آپ کسی کی مدد کرنے میں قابل ہوسکتے ہیں۔

بتادیں کہ اداکارہ زویا مورانی کے اس قدم کی لوگ خوب تعریف کررہے ہیں۔ زویا مورانی کے ساتھ ساتھ انکی بہن شازا مورانی اپریل میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ ٹھیک ہونے کے بعد انہیں پچھلے ماہ ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like