Type to search

ٹی وی اور فلم

گلیمر کوئین زینت امان کے بیٹے ہیں ان سے بھی زیادہ اسٹائلش اور اسمارٹ

زینت امان کے بیٹے ذہان خان

فلمی ڈسک،9 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم قربانی، ڈان، ستیم شیوم سندرم جیسی ہٹ فلمیں دی چکی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان کا نام آج بھی ناظرین کے دل و دماغ میں چھایا ہواہے۔ ان کانام سنتے ہی ذہن میں ایسی اداکارہ کی تصویر آتی ہےجو اپنے پرفیکٹ فیگر اور خوبصورتی کے ساتھ کئی برس تک بالی ووڈ پر راج کیا۔

کیا امیتابھ بچن، کیا ونود کھنہ، شتروگہن سنہا یا دھرمیندر ۔ زینت امان نے ہر بڑے اسٹار کے ساتھ پردے پر کام کیا اور اپنی چھاپ چھوڑنے میں بھی کامیاب رہی۔

زینت امان نے سال ۱۹۸۵ میں مظہر خان سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ذہان خان اور اذہان خان نام کے دو بیٹے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahaan Khan (@zanuski)

 

مس انڈیا فیمینا اور مس پیسفک ایشیا کا مقابلہ جیت چکی اداکارہ زینت امان تو اپنے زمانے میں خوب مقبول تھی اور انکے چاہنے والے آج بھی موجود ہیں۔ آج ہم بات کررہے ہیں ذہان خان کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahaan Khan (@zanuski)

 

 دو فلمی فیئر ایوارڈ اور ایک بی ایف جے اے ایوارڈ پاچکی اداکارہ زینت امان کے بیٹے ذہان خان میوزک کمپوزر اور ایکٹر ہیں۔ ذہان خان نے کپل کستوبا شرما کی فلم ڈننو وائی3 لو یو الویز، کے ساتھ ایک سنگیت کار کے طور پر بالی ووڈ میں اپنی انگیز کی شروعات کی تھی۔

اس فلم میں زرینہ وہاب ، مونا  امبیگونکر اور کیتو گڈوانی جیسے فنکار نظر آئے تھے۔ ذہان خان کی فوٹوز اس وقت وائرل ہورہی ہے۔ اس میں انہیں چھوٹیوں کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہورہی اس پوسٹ میں انہوں نے ایک کے بعد ایک کئی فوٹوز ڈالی ہے۔ حالانکہ یہ تصویریں تو پرانی ہیں پر اب ایک بار پھر بحث میں آگئی ہیں۔

کچھ وقت پہلے ذہان خان نے اپنی والدہ زینت امان کی ایک تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر ڈالا تھا۔ جس میں اداکارہ کا صرف بیک نظر آرہا تھا۔ اس تصویر پر لوگوں نے خوب لائکس کیے تھے۔