Type to search

ٹی وی اور فلم

زرین خان نے کیا خلاصہ، بتایا والد کے گھر چھوڑنے کے بعد کال سنٹر میں کام کیا

zareen-khan support-family

فلمی ڈسک،17مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی پرانا رشتہ نہیں ہے۔ لیکن اسکے بعد بھی انہوں نے ویر فلم سے ڈیبیو کیا اور انڈسٹری میں خود کی پہچان بنائی۔ وہیں جب وہ ریڈی، فلم کے گانے کیریکٹر ڈھیلا، میں نظر آئی تو انہوں فینس کو اپنی الگ ہی سائیڈ دیکھائی۔ زرین کو انڈسٹری میں اب تقریبا 10 سال ہو گئے ہیں۔ اور وہ اپنے پرفارمینس سے ہمیشہ فینس کا منورنجن کرتی رہتی ہے۔

بھلے ہی زرین نے انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنائی ہو لیکن انکے لیے یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خلاصہ کیا کہ انکے والد کے انکے خاندان کو چھوڑ کر چلے جانے کے بعد انہیں اپنی ماں اور بہن کی ذمہ داری اٹھانی پڑی۔

ہندوستان ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ایک شام ہماری زندگی پوری طرح سے بدل گئی ۔ ہمارے والد ہمیں اکیلے چھوڑ کر چلے گئے۔ ہمارے پاس بالکل بھی پیسے نہیں تھے کیونکہ ہمارے پاس کسی طرح کی دولت نہیں تھی۔ مجھے یاد ہے ایک بار ہم ایک فیملی فنکشن میں گئے تھے اور وہاں میری ماں پوری طرح سے ٹوٹ گئی تھی۔
زرین نے آگے کہا، میں نے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی اور سمجھایا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور میں سب چیزیوں کا خیال رکھوں گی۔ اب میں نے بول تو دیا تھا لیکن میرا وزن قریب 100 کلو تھا اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں کیا کروں گی۔

فلم ہاؤس فل 2 میں نظر آچکی اداکارہ نے کہا 12ویں کلاس کی پڑھائی پوری کرنے کے بعد ہی مجھے کال سنٹر میں کام کرنا پڑا اور خاندان کا خرچ اٹھانا پڑا۔ میری بہن اس وقت پڑھائی کررہی تھی۔ انہوں نے آگے کہا، میں نے 52 کلو وزن کم کیا اور میں خوش ہوں کیونکہ ہم اس مشکل وقت سے باہر نکل آئے۔

Tags:

You Might also Like