Type to search

اسپورٹس

یوجویندر چہل نے کوریوگرافر دھنشری ورما سے کی منگنی

یوجویندر چہل منگنی

اسپورٹس ڈسک،8اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یوجویندر چہل نے کوریوگرافر اور یوٹیوب دھنشری ورما سے منگنی کرلی ہے۔ جسکی معلومات انہوں نے اور انکی منگیتر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔ چہل نے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہم نے ہاں کردیا، ہمارے خاندان نے بھی، روکا تقریب، چہل کو سب سے پہلے کے ایل راہول نے مبارکباد دی۔

آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگس نے چہل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، دونوں کو مبارکباد۔ کنگس کی طرف سے یو جی کو نجی صلاح ۔ ہمیشہ کوئین (رانی) کے سامنے جھک کر رہنا نہیں تو صرف شکست ملے گی۔ ویراٹ نے بھی چہل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، آپ دونوں کو مبارکباد۔ بھگوان خوش رکھے۔

 

View this post on Instagram

 

We said “Yes” along with our families ❤️ #rokaceremony

A post shared by Dhanashree Verma (@dhanashree9) on

ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے کمنٹ میں لکھا ہے، بھائی کو مبارکباد، دونوں کے لیے میں خوش ہوں، چہل آئی پی ایل میں رائل چیلینجرس بنگلور کی طرف سے کھیلیں گے۔ اس بار آئی پی ایل 19 ستمبر سے 10 نومبر کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

خبروں کی مانیں تو دھنشری ورما پیشے سے ڈاکٹر ہے اور کوریوگرافر ہے۔ دونوں نے حال ہی میں ان لائن لوڈو کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ دھنا شری سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔ انکے انسٹاگرام پر تقریبا 5 لاکھ فالورورس ہے۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اپنی منگنی سے پہلے یوجویندر چہل اپنی ساتھی دھنشری ورما کے ساتھ کافی زوم سیشنس میں ایکٹیو دیکھے ہیں۔ ورما کی انسٹاگرام پروفائل بائیو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوریوگرافر ہونے کے علاوہ ایک ڈاکٹر اور یوٹیوبر بھی ہے۔

Tags:

You Might also Like