Type to search

بزنس

یکم نومبر سے ایل پی جی سلنڈر کی ہوم ڈیلیوری کا طریقہ بدل جائے گا

بزنس ڈسک،17اکتبور(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گھر میں استعمال ہونے والے گیس سلنڈر کی ہوم ڈیلیوری میں ایک بار پھر بدلاؤ ہونے جارہا ہے- معلومات کے مطابق اب صرف فون پر آرڈر بک کرنے سے ہی سلنڈر کی ڈیلیوری نہیں ہوگی- حکومتی آئیل کمپنیاں نومبر کے مہینے سے ڈیلیوری کا نیا سسٹم لاگو کرنے جارہی ہے- ایسے میں اگر آپ بھی گھر بیٹھے سلنڈر منگواتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے-

ذرائع کے مطابق یہ قدم سلنڈر سے چوری ہونے والی گیس، سلنڈر چوری روکنے اور صحیح کسٹمر کی پہچان کے لیے لاگو کیا جارہا ہے- تیل کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کا نیا ڈیلیوری سسٹم لاگو کرنے والی ہے- اس سسٹم میں اب صرف بکنگ کرانے بھر سے کام نہیں چلے گا-

تیل کمپنیاں اس نئے ڈیلیوری سسٹم کو سب سے پہلے 100 اسمارٹ سٹی میں لاگو کریں گی- یہ پائلٹ پراجکٹ کے طور پر ہوگا- آہستہ آہستہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی یہی سسٹم لاگو کیا جائے گا- کمرشل سلنڈر کو اس سے باہر رکھا گیا ہے-

ذرائع کی مانیں تو کمپنیوں نے نئے سسٹم کو ڈیلیوری توثیقی کوڈ (ڈی اے سی) سے جوڑنے کا پلان بنایا ہے- اس میں سلنڈر کی بکنگ کرانے پر آپکے رجسٹرڈ موبائل نمر پر ایک کوڈ آئے گا- یہ کوڈ سلنڈر کی ڈیلیوری کے وقت ڈیلیوری بوائے کو دینا ہوگا- جب تک یہ کوڈ نہیں دیکھائیں گے تب تک ڈیلیوری پوری نہیں ہوگی اور اسٹیٹس پینڈینگ میں ہی رہے گا-

اگر آپ کا موبائل نمبر گیس ایجنسی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے یا پھر نمبر بدل گیا ہے تو ڈیلیوری کے ہی آپ اسے اپ ڈیٹ کرا پائیں گے- اسکے لیے ڈیلیوری بوائے کو ایک ایپ سہولت دی جائے گی- ڈیلیوری کے وقت آپ اس ایپ کی مدد سے اپنا موبائل نمبر ڈیلیوری بوائے کو اپ ڈیٹ کرا سکتے ہیں- ایپ کے ذریعہ رئیل ٹائم پر موبائل نمبر اپ ڈیٹ ہوجائے گا- اسکے بعد اسی نمبر سے کوڈ بھی جنریٹ کرنے کی سہولت ہوگی-