Type to search

صحت

ہینڈ واش کے دوران بالکل نہ کریں یہ غلطیاں

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب بات ہاتتھ دھونے یعنی ہینڈ واش کی آتی ہے تو زیادہ تر لوگوں کو یہ لگتتا ہے کہ اس میں جاننے والی کیا بات ہے؟ ہاتھ میں صابن لگایا اور پانی سے دھو لیا، بس ہوگیا ہینڈ واش، لیکن یہ بات پوری طرح سے سچ نہیں ہے۔ سچائی یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنا ہاتھ غلط طریقے سے ہی دھوتے ہیں جس وجہ سے ہاتھوں میں جراثیم رہ جاتے ہیں اور آپ بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ جسم کو بیماریوں کی نظر نہ لگے تو ہاتھ دھونے کے دوران بھولے سے بھی نہ کریں یہ غلطیاں۔۔۔۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں حال ہی میں ہوئی ایک اسٹیڈی کی مانیں تو قریب 95 فیصد لو گ اپنے ہاتھ کو اتنی دیر تک نہیں دھوتے جتنا ضروری ہے اور اس وجہ سے جراثیم کا خاتمہ پوری طرح سے نہیں ہوپاتا ہے۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی مانیں تو جراثیم کو مارنے کے لیے ہر شخص کو کم سے کم 20 سکنڈ تک ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھونا چاہیئے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اوسط ذیادہ تر لوگ صرف 6 سکنڈ کے لیے ہینڈ واش کرتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے ہاتھوں کو اچھی طرح سے واش کرلیا لیکن اگر ہاتھ اچھی طرح سے سوکھایا نہیں تو ہاتھ دھونا بے معنی ہے۔ جب ہاتھوں میں نمی رہے جاتی ہے تو جراثیم کو پنپنے کا موقع مل جا ہے اور وہ ہاتھوں پ رہی چپکے رہ جاتے ہیں۔ اگ آپ کو پیر ٹاوئل یا ایئر ڈرائر سے ہاتھ سوکھانے کا آپشن ملے تو ہمیشہ پیر کا استعمال کریں۔ اگر آپ ہاتھ سوکھانے کے لیے بلوور کا استعمال کررہے ہیں تو کچھ سکنڈ کا ہاتھ کو وہاں ضرور رکھیں اور پوری طرح سے ہاتھ سوکھ جائے تبھی بلوور سے ہٹائے۔

زیادہ تر لوگ ہینڈ واش کرتے ہیں جب وہ ٹائیلٹ کا استعتمال کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب بھی آپ کسی پبلک مقامات جیسے لفٹ کا بٹن، دروازے کا ہینڈل، اے ٹی ایم ، سیڑھی کی ریلینگ جیسی چیزوں کو چھوئے آپ کو ہینڈ واش کرنا چاہیئے ورنہ ہاتھوں کے ذریعہ جراثیم اور بیکٹریا جسم کے اندر داخل ہوسکتے ہیں۔ کھانا کھانے سے پہلے کھانے کے بعد، سردی اور فلو کے موسم میں تو آپ کو دن بھر میں کئی بار ہینڈ واش کرنا چاہیئے۔

ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر عوامی واشن رومس میں جو صابن ڈسپنسر لگا رہتا ہے اسے ایک بڑے لیکویڈ صابن کی بوتل سے ریفیل (بھرا ) کیا جاتا ہے۔ اور اس عمل کے دوران ہاتھوں میں بیکٹریا 26 گنا تک بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا اگر آپ گھر سے باہر سفر کررہے ہیں یا پھر عوامی ٹائلٹ کا استعمال کررہے ہیں تو بے حد ضروری ہے کہ آپ انا کاغذ والا صابن ساتھ رکھیں۔

Tags: