Type to search

بزنس

یس بینک میں جمع لوگوں کے پیسے پوری طرح محفوظ، کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ نرملا سیتا رمن

بزنس ڈسک،6مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یس بینک بحران پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، کہ سبھی گراہکوں کا پیسہ پوری طرح سے محفوظ ہے۔ کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ میں لگاتار، آر بی آئی گورنر کے ساتھ بات چیت کررہی ہوں۔ بینک گراہکوں کو بالکل گبھرانا نہیں چاہیئے۔ اس سے پہلے آر بی آئی گورنر شکتی کانتا داس نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہم نے 30 دنوں کے لیے یہ لمیٹ لگائی ہے۔ جلد ہی آر بی آئی یس بینک بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے کاروائی کرئے گا۔ آر بی آئی گورنر نے کہا، آپ کو بینک کو وقت دینا ہوگا۔ انتظامیہ کے ذریعہ اٹھائے جانے والے ضروری قدم کو اٹھانے کی کوشش کرنی ہوگی اور انہوں نے کوشش کی۔ جب ہم نے پایا کہ یہ کوشش نہیں کررہا تو آر بی آئی نے مداخلت کی۔

خصوصی حالات میں ذیادہ رقم نکالنے کا آپشن وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر کسی کو ایمرجنسی ہے تو وہ قواعد کے تحت ذیادہ رقم بھی نکال سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں دی گئی معلومات کے مطابق کچھ خصوصی حالات میں اکاؤنٹ ہولڈرس اپنے کھاتے سے 50 ہزار روپے سے ذیادہ رقم نکال سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like