Type to search

ٹی وی اور فلم

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کا پرومو، سمردھی شکلا اہم کردار میں

سمردھی شکلا

ٹی وی ڈسک، 26 اکتوبر (اردو پوسٹ) اسٹار پلس کا مشہور شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سیریل کو لیکر گذشتہ کچھ دنوں سے بحث تھی کہ شو میں 20 سال کی لمبی چھلانگ دیکھنے کو ملنے والی ہے-

 

 

 

اسکی وجہ سے دو کرداروں کے نام بھی سامنے آئے تھے- جو کہ چوتھی پیڑی کی کہانی کو نظر آئیں گے- ان میں شہزادہ دھامی اور سمردھی شکلا بطور لیڈ منتخب کیے جانے کی بھی خبریں سامنے آئی تھی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by StarPlus (@starplus)

 

وہیں اب سیریل کا لیپ کے بعد کا نیا پرومو ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں ابھیرا کا کردار دیکھایا گیا ہے- جبکہ بیک گراؤنڈ میں اکشرا یعنی پرنالی راتھوڑ کی آواز سنائی دے رہی ہے-

 

کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر نئے پرومو کی جھلک دکھاتے ہوئے سٹار پلس نے کیپشن میں لکھا، اکشرا کی بیٹی ابھیرا آنکھوں میں خواب لیے آپ سے ملنے آرہی ہے۔ لیکن اس کی ماں اس کی طبیعت سے بہت پریشان ہے۔ ابیرا کا سفر اب کیسا ہو گا؟ جاننے کے لیے دیکھیے نئے دور کی نئی کہانی۔ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے 6 نومبر سے۔

 

 

 

پرومو کی بات کریں تو پرنالی راٹھوڑ کی بیک گراؤنڈ میں آواز کے ساتھ سمردھی شکلا نظر آرہی ہے- جو خاموش بھی ہیں اور تیز بھی-

 

بتادیں کہ چھوٹی سردارنی سے مشہور شہزادہ دھامی اور ساوی کی سواری سے مہشور سمردھی شکلا کو نئے لیڈ کے طور پر یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں جڑے ہیں- وہیں کچھ دیگر کرداروں کو بھی لیپ کے بعد سیریل میں دیکھا جائے گا-

 

 

 

سمردھی شکلا شو میں پرنالی راٹھور کی جگہ لینے جا رہی ہیں۔ وہ اس شو میں اکشرا کی بیٹی ابھیرا کا کردار ادا کریں گی۔ ابھیرا اکشرا اور ابھینو کی بیٹی ہے۔ پرومو میں آپ دیکھیں گے کہ ابھیرا اکشرا کی طرح وکیل بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔

 

 

 

سمردھی شکلا نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ایک وائس اوور آرٹسٹ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈبنگ کے شعبے سے ہی کی تھی۔ انہوں نے دی کسنگ بوتھ 2 کے ہندی ورژن، گنجن سکسینہ کے انگریزی ورژن اور پروجیکٹ پاور کے ہندی ورژن جیسے پروجیکٹس میں اپنی جادوئی آواز دی ہے۔

 

 

سال 2021 میں سمردھی شکلا نے اپنا ایکٹینگ میں ڈیبیو کیا تھا- اداکارہ کنڑ فلم تاج محل 2 میں نظر آچکی ہے- سال 2022 میں انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں انٹری کی-

 

 

 

 

سمردھی شکلا ساوی کی سواری میں لیڈ رول میں نظر آئی- حال ہی میں شو ساوی کی سواری بند ہوا ہے اور اب انہیں یہ بڑا پروجیکٹ مل گیا ہے۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1