Type to search

ٹی وی اور فلم

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی اداکارہ پوجا جوشی پردے سے ہے غائب

پوجا جوشی اروڑا

ٹی وی ڈسک، 14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے مشہور شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ، کئی سالوں سے ٹی وی پر راج کررہا ہے، اسکا ایک ایک کردار کافی مقبول ہے جن میں اکشر کا جسے حنا خان نے نبھایا تھا- حنا خان نے بھی شو چھوڑنے کے بعد بگ باس، اور فلموں میں نظر آئی۔

 

کیا آپ جانتے ہیں اکشر سنگھ کی نند اور پکی سہیلی ورشا آج کل کہاں ہے، آج ہم بات کررہے ہیں پوجا جوشی اروڑا کی، کہاں ہے اور کیا کررہی ہے-

 

اسٹار پلس کے شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں مہیشوری فیمیلی کی بہو ورشا کے طور پر گھر گھر میں پوجا جوشی کو خوب شہرت ملی- مگر اب وہ انڈسٹری سے دور ہے، پوجا جوشی کو لیکر کہا جاتا ہے کہ وہ اب ٹی وی انڈسٹری کو الوداع کہے چکی ہے- شادی اور بچوں کے بعد وہ پوری طرح سے خاندان پر توجہ دے رہی ہے-

 

 

 

اداکارہ پوجا جوشی صرف خاندان کو ہی نہیں بلکہ شوہر کے ساتھ بزنس میں بھی سپورٹ کررہی ہے، رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پوجا شوہر کے ساتھ ملکر اپنا سیلون چلاتی ہے-

 

پوجا جوشی اروڑا نے بزنسیمن منیش اروڑا کے ساتھ شادی کی تھی، دونوں کے بچے ہیں، اب اداکارہ خاندان اور سیلون چلاتی ہے، انکے سیلون کا نام رومیلاس ہے-

 

 

 

پوجا جوشی اروڑا انسٹاگرام پر خوب ایکٹیو رہتی ہے، شوہر اور بچوں کے ساتھ ملکر وہ خوب ریل اور فوٹوز شیئر کرتی ہے، ساتھ ہی اپنی انڈسٹری کی سہلیوں کے ساتھ ملاقات کرتی ہے-

 

پوجا جوشی کے ساتھ سمیر شرما بھی یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کے لیڈ اسٹار کاسٹ میں سے تھے، مگر سال 2020 میں انہوں نے 44 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی-

 

 

 

پوجا کی پیدائش دہلی کے متوسط گھرانے میں سال 1989 کو ہوئی، والدین کے علاوہ انکی دو بہنیں ہیں، انکی والدہ دوردرشن کی اینکر ہوا کرتی تھی، جس سے متاثر ہوئی- نہوں نے دھرتی کی ویر یودھا : پرتھوراج چوہان میں لیڈ رول سنیوجیتا بطور ڈیبیو نبھایا، اسکے علاوہ انہوں نے میرا سسرال اور سجاتا میں کام کیا-

 

یقیناً مداح پوجا جوشی کو چھوٹے اسکرین پر بہت یاد کرتے ہیں۔ لیکن وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مصروف ہو گئی ہے۔