Type to search

وائرل

اداکارہ لتا سبروال اسٹار پلس کے شو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے پہچان بنائی

اداکارہ لتا سبروال

وائرل ڈسک، 14 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس لمبے وقت سے نشر ہورہے مقبول ٹی وی شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اہم رول ادا کرچکی اداکارہ لتا سبروال حال ہی میں سرخیوں میں چھا ہوئی تھی- لتا نے ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کے اعلان سے ہر کسی کو چونکا دیا تھا-

لتا سبروال ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہے اور اکثر وہ اپنے فوٹو شوٹ سے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے- کچھ مہینے پہلے لتا نے ایک فوٹو شوٹ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا-

لتا سبروال کی پیدائش 28 اگسٹ 1975 کو ممبئی میں ہوئی- وہ فلم اور ٹی وی اداکارہ ہیں، انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

سال 2010 میں انہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کے ایکٹر سنجیو سیٹھ سے شادی کی- انکا ایک لڑکا ہے-

لتا ٹی وی انڈسٹری سے کافی لمبے وقت سے جڑی ہوئی ہے- لتا اب تک “وہ رہنے والی محلوں کی، آپ بیتی، گھر ایک سپنا، اور میں تیری پرچھائی ہوں، جیسے شوز میں کام کرچکی ہے- لتا سبروال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی وی انڈسٹری چھوڑ رہی ہے-

لتا سبروال نے یہ بات بھی صاف کی ہے کہ اگر وہ ٹی وی انڈسٹری چھوڑ رہی ہے تو اسکا یہ مطلب ہے کہ وہ ایکٹینگ سے ہی رشتہ توڑ دیں گی آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ لتا سبروال 45 سال کی ہے- انکے فوٹو شوٹ کو دیکھ کر تو کوئی بھی انکی عمر کا اندازا نہیں لگا سکتے-

سیریل “یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” سے مشہور لتا سبروال نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے بالکل دلہن کی طرح تیار ہوئی ہے- لتا کافی لمبے وقت تک ٹی وی سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، سے جڑی رہی- ایسے میں سیریل کی لیڈ اداکارہ شیوانگی جوشی کے ساتھ انکی اچھی خاصی دوستی ہوچکی ہے-

لتا سبروال نے سال 1999 میں گیتا راہسیہ، 2001 میں جنت، جے مہابھارت، 2002 میں کہتا ہے دل، 2004 میں شکا لکا بوم بوم، 2006 میں آپ بیتی، جیسے کئی سیریلس میں کام کیا-

انہوں نے سال 2003 میں آئی رومانٹک فلم عشق وشک میں علیشا کی دوست کا کردار نبھایا تھا- فلم میں شاہد کپور اور امریتا راؤ لیڈ رول میں تھے-

سال 2006 میں لتا سبروال نے رومانٹک ڈرامہ فلم ویواہ میں شاہد کپور کی بھابی بھاونا کا کردار نبھایا تھا،فلم میں شاہد کپور، اور امریتا راؤ لیڈ رول میں تھے-

سال 2008 میں انہوں نے ایک تیلگو فلم میں بھی کام کیا اور سال 2015 میں رومانٹک ڈرامہ فلم پریم رتن دھن پایو میں بھی کام کیا- فلم میں سلمان حان اور سونم کپور لیڈ رول میں تھے-