Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل یہ ہے محبتیں کی روحی، اتنی بدل گئی روہانیکا دھون

روہانیکا دھون

ٹی وی ڈسک، 23 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ہو یا بالی ووڈ کے سپر اسٹار بڑے ستاروں کی طرح ہی کڈ اسٹار نے بھی فینس کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے-

کئی ایسے سیریلس اور فلمیں ہیں جس میں کڈ اسٹار نے اپنے زبردست کرداروں سے فلم اور سیریل میں جان ڈالی ہے اور اس سیریل سے اٹھا کر اپنا الگ مقام پایا ہے-

ایسے ہی ایک مقبول ٹی وی سیریل یہ ہے محبتیں ، بھی رہا ہے، جسکی ننھی اسٹار روحی نے اپنی معصومیت سے سبھی کا دل جیت لیا تھا-

لیکن اب وہ ننھی روحی اب بڑی ہوچکی ہے- جسکی تصویریں سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کررہی ہے-

ٹی وی سیریل یہ ہے محبتیں کی روحی بھلا یعنی کی روہانیکا دھون کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈ پر تصویریں شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

بتادیں کہ سیریل یہ ہے محبتیں میں روہانیکا دھون کے والد کا کردار کرن پٹیل نے ادا کیا تھا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہانیکا دھون سوئمنگ پول میں مزہ کرتے نظر آرہی ہے- اس تصویر پر فینس کے خوب کمنٹ آرہے ہیں-

 

ایک فینس نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا – کیا یہ وہیں بچی ہے؟ یقین نہیں ہورہا ہے-

بتادیں کہ اداکارہ روہانیکا دھون سیریل یہ ہے محبتیں کی شوٹنگ کے لیے اسکول کے اوقات کی وجہ سے شام 5 بجے سے 9 بجے تک شوٹنگ کرتی تھی-

 

روہانیکا کو سال 2014 میں اس سیریل کے لیے سب سے مقبول چائلڈ آرٹسٹ کے زمرے میں انڈین ٹیلی ایوارڈ سے نوازا گیا-

اداکارہ روہانیکا دھون کی پیدائش 25 ستمبر 2007 کو ممبئی ہوئی- انکی والدہ کا نام ڈولی دھون ہے- انہوں نے آئی جی سی ایس ای اسکول سے تعلیم حاصل کررہی ہے-

روہانیکا دھون نے اپنا کیریئر کافی چھوٹی عمر سے شروع کردیا تھا- انہوں نے اپنا کیریئر ،شریمتی کوشک کی پانچ بہویں، سے شروع کیا-

اسکے بعد انہوں نے روحی اور پیہو کے کردار سے فینس کا دل جیتا- اسکے علاوہ اداکارہ روہانیکا دھون سلمان خان کی فلم جے ہو، اور سال 2016 میں آئی سنی دیول کی ایکشن فلم گھائل میں نظر آچکی ہے، اس فلم میں انہوں نے اننیا بنسل کا کردار ادا کیا تھا-

بتادیں کہ روحی یعنی کہ روہانیکا دھون ایک نہیں بلکہ کئی بڑے ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like