Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘یہ دل عاشقانہ’ کی اداکارہ جیویدھا شرما اب دیکھتی ہے ایسی

اداکارہ جیویدھا شرما

فلمی ڈسک، 20 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی زبردست شروعات کرنے پردے سے غائب ہوجاتے ہیں-

ان میں کئی اداکارائیں بھی شامل ہے- جنہوں نے فلمی پردے پر اپنی زبردست شروعات کی اور پھر ایک سے دو فلموں کے بعد وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئی-

انہی میں سے ایک فلم یہ دل عاشقانہ ، کی اداکارہ جیویدھا شرما بھی ہے- جیویدھا شرما نے اس فلم سے کافی سرخیاں بٹوری تھی-
فلم یہ دل عاشقانہ میں جیویدھا شرما کے ساتھ ایکٹر کرن ناتھ اہم کردار میں تھے، فلم میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا-

 

اداکارہ جیویدھا شرما ایکٹینگ کی دنیا کو الوداع کہے چکی ہے- اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہے-

شرما نے اپنے کیریئر کی شروعات تامل فلم سے کی تھی، اسکے بعد وہ بالی ووڈ فلم تال اور یہ دل عاشقانہ میں نظر آئی تھی- اس وقت جیویدھا شرما کی خوبصورتی کی بہت سے فینس نے کافی تعریف کی تھی-

 

فلموں سے دور ہونے کے بعد اب جیویدھا شرما کا پورا لک بدل گیا ہے-

جیویدھا شرما اج بھی بے حد خوبصورت ہے، لیکن اپنی فلموں کے مقابلے انکے چہرے پر عمر دیکھنے لگی ہے-
باوجود اسکے وہ اب بھی بہت سی اداکاراؤں کو شکست دیتی ہے- شرما سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہتی ہے- جسے کافی پسند کیا جاتا ہے- اداکارہ جیویدھا شرما نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریلس میں بھی ایکٹینگ کی ہے-

 

اداکارہ جیویدھا شرما کی پیدائش 10 ڈسمبر 1980 کو دہلی کے ایک پنجابی خاندان میں ہوئی-

اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز تامل زبان کی فلم کادھالے نیممدھی (1998) سے کی- اگلے سال انہوں نے سبھاش گھئی کی میوزیکل ڈرامہ فلم تال (1999) میں معاون کردار ادا کیا۔ اسکے بعد وہ رومانسایکشن فلم یہ دل عاشقانہ (2002) میں کام کیا- فلم کو کوکو کوہلی نے ہدایت دی تھی-

فلم تال میں انہوں نے ایشوریہ رائے بچن کی بہن کا رول پلے کیا تھا، لیکن اسکے بعد بتایا جاتا ہے کہ انہیں ہندی فلموں سے اچھے آفرس نہیں ملے تو انہوں نے ساؤتھ انڈسٹری کا رخ کیا-

جیویدھا شرما نے تیلگو فلم ‘یووارتنا’ میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ پنجابی سنیما میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے گرداس مان کے مقابلے فلم منی پنجاب سے پنجابی میں ڈیبیو کیا تھا-

جیویدھا شرما نے نہ صرف مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا بلکہ وہ ٹی وی میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ انہوں نے ‘تم بن جاون’ اور ‘زمین سے آسمان تک’ جیسے سیریلز میں کام کیا۔

جیودھا آخری بار ریتیک روشن کی فلم ‘موہنجو دڑو’ میں ایک چھوٹے کردار میں نظر آئی تھیں۔